تازہ ترین

سفیران مہدویت برصغیر کے اعلی سطحی وفد کی دفتر جامعہ روحانیت بلتستان آمد اور جشن مہدویت میں شرکت کی دعوت

آج بروز ہفتہ 9 شعبان المعظم سفیران مہدویت برصغیر کا اعلی سطحی وفد جامعہ روحانیت بلتستان کے دفتر تشریف لایا۔ وفد کی نمائندگی مدیر دفتر نمائندہ ولی فقیہ برائے پاکستان حجت الاسلام سید ظفر نقوی، سیکٹری جنرل مجلس وحدت المسلمین قم المقدسہ حجت الاسلام سید شیدا حسین، حجت الاسلام سید علی حسین نقوی اور حجت […]

شئیر
47 بازدید
مطالب کا کوڈ: 5982

آج بروز ہفتہ 9 شعبان المعظم سفیران مہدویت برصغیر کا اعلی سطحی وفد جامعہ روحانیت بلتستان کے دفتر تشریف لایا۔ وفد کی نمائندگی مدیر دفتر نمائندہ ولی فقیہ برائے پاکستان حجت الاسلام سید ظفر نقوی، سیکٹری جنرل مجلس وحدت المسلمین قم المقدسہ حجت الاسلام سید شیدا حسین، حجت الاسلام سید علی حسین نقوی اور حجت الاسلام سید توقیر کاظمی کررہے تھے۔ وفد کی جانب سے بروز 13 شعبان المعظم مسجد مقدس جمکران میں منعقد ہونے والے جشن مہدویت کا رسمی دعوت نامہ پیش کیا گیا۔

یاد رہے جشن مہدویت طلاب و علمائے برصغیر کی جانب سے مسجد مقدس جمکران میں برگزار ہونے والا مرکزی اور عظیم الشان پروگرام ہے کہ جس میں برصغیر کی سطح پر علما اور طلاب کے تمام ادارے اور تشکلات شریک کار ہیں۔ جامعہ روحانیت بلتستان کی نمائندگی میں معاونت مبلغین کے مسئول محترم جشن مہدویت کی انتظامی کمیٹی میں شامل ہیں۔ صدر جامعہ روحانیت بلتستان حجت الاسلام محمد حسین حیدری نے وفد کو خوش آمدید کہا اور جامعہ روحانیت بلتستان کی جانب سے مکمل تعاون اور بھرپور شرکت کی یقین دہانی کرائی اور اس اقدام کو نیک شگون قراردیتے ہوئے قومی سطح پر مزید مشترکہ پروگرام برگزار کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *