حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ عالمی یوم القدس کے دن عوام سے خطاب کریں گے۔ رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو دنیا بھر میں یوم قدس منایا جاتا ہے۔ اس سال یوم قدس ایسے حالات و شرائط میں منایا جارہا ہے کہ غزہ کے مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیل بربریت اور ظلم و ستم کا سلسلہ جاری ہے۔اسرائیل کے حملوں میں اب تک 500 سے زائد فلسطینی شہید اور 4 ہزآر سے زائد زخمی ہوگئے ہیں شہداء اور زخمیوں میں بڑی تعداد میں بچے اور خواتین شامل ہیں۔
