اس ملاقات میں ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری حجت الاسلام و المسلمین سید علی رضوی صاحب نے فرمایا کہ جامعہ روحانیت نے جو پالیسی اپنائی ہے یہ آپکی بلند ہمتی کی دلیل ہے اور علما کرام جو بھی گائیڈ لاین دینگے اس پر میدان عمل  اور میدان علم میں اس پر عمل کرنے کو تیار ہیں اور آپکی بات کو ہم مرکزی قیادت تک پہنچا کر عمل پیرا ہونے پر زور دینگے.
ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری حجت الاسلام و المسلمین سید مظاہر حسین موسوی نے  باہمی اتحاد و اتفاق پر زور دیتے ہوئے فرمایا کہ ہم غیروں سے مل رہے ہیں اور غیروں کو سینے سے لگا رہے ہیں تو کیوں کر اپنوں سے نہیں مل سکتے . ہم اپنوں سے حتما ملیں گے
آپ نے ایم ڈبلیو ایم کی سیاست میں آنے کی علت بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ موجودہ صوبائی حکومت نے گلگت بلتستان کو عوام کو پس گردن سے ذبخ کیا ہے. فقر کی وجہ سے کرایمز عام ہورہے ہیں.
آپ نے فرمایا کہ  ہم الیکشن میں  ہر اس امیدوار کی حمایت کرینگے جو قوم ملت کی خدمت کرسکتا ہو گرچہ وہ کسی دوسری پارٹی کا ہی کیوں نہ ہو.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے