تازہ ترین

آیت اللہ مکارم شیرازی: حماس کے بجائے قاتل اسرائیل کو غیر مسلح کیا جائے

آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی نے ایک بیان جاری کر کے تاکید کی ہے کہ تمام مسلمانوں اور بیدار ضمیر انسانوں کو چاہیے کہ وہ غزہ کے سلسلے میں اپنے فرائض انجام دیں.

شئیر
33 بازدید
مطالب کا کوڈ: 653

انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل کے مظلوم فلسطینیوں مخصوصا چھوٹے بچوں، عورتوں اور عام انسانوں پر ظالمانہ حملے اور لوگوں کے گھروں، اسکولوں اور ہسپتالوں کو خاک میں ملانا اور امریکہ اور دیگر مغربی ممالک کا اس جرائم پیشہ صہیونی حکومت کی حمایت کرنا ایسے زندہ حقائق ہیں جو پوری دنیا کے لیے بیان ہونا چاہیے اور فراموشیوں کے حوالے نہیں ہونا چاہیے۔
آیت اللہ مکارم شیرازی نے اپنے بیان میں مزید تاکید کی ہے کہ آج سب کے لیے واضح ہو چکا ہے کہ یہ ناجائز حکومت کسی بھی انسانی، اخلاقی اور الہی قانون کی پابند نہیں ہے اور وہ اپنے ناجائز مقاصد کے حصول کے لیے کسی قسم کا جرم انجام دینے سے شرم و حیا نہیں کرتی۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ چیز بھی سب کے سامنے آ چکی ہے کہ عالمی تنظیمیں بے اثر، نالائق اور صرف نام کی ہیں بجائے اس کے کہ وہ مظلومین کی حمایت کریں ظالم کی مدد کرتی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل اور امریکہ کا کہنا ہے کہ اسلامی مزاحمت کو خلع سلاح کیا جائے ہم تمام مسلمانوں سے کہتے ہیں کہ سب مل کر اس خونخوار اور بچوں کے قاتل امریکہ کی ناجائز اولاد اسرائیل کو غیر مسلح کریں اور فلسطین کے لیے پہلے سے زیادہ اسلحہ فراہم کریں۔

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *