تازہ ترین

آیت اللہ سیستانی کی اپیل، شیخ نمر کو سزائے موت سے بچایا جائے

عراق؛ آیت اللہ سیستانی سے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ آیت اللہ العظمیٰ سیستانی نے اس ملک کے صدر جمہوریہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سعودی حکام پر سیاسی دباو ڈال کر آیت اللہ شیخ نمر باقر النمر کو سزائے موت دئے جانے کا فیصلہ رکوایا جائے۔

شئیر
31 بازدید
مطالب کا کوڈ: 665

متذکرہ ذرائع  کے مطابق آیت اللہ سیستانی نے عراق کے صدر ’’فواد معصوم‘‘ سے کہا ہے کہ وہ سعودی عرب کے بزرگ عالم دین شیخ نمر کو سزائے موت سے بچائیں۔
سعودی عرب کی جدہ میں واقع عدالت نے کل منگل کو آیت اللہ شیخ نمر کے خلاف درج مقدمے کی سماعت کا فیصلہ کیا ہے کہا جاتا ہے کہ عدالت اس شنوائی میں شیخ نمر کو سزائے موت دینے کا حکم جاری کر دے گی۔
ذرائع کے مطابق آیت اللہ سیستانی کا پیغام سعودی حکام کے لیے ایک بڑا چیلنج ثابت ہو گا۔
واضح رہے کہ سعودی عرب کے سکیورٹی فورسز نے آٹھ جنوری ۲۰۱۲ کو آیت اللہ شیخ نمر کی گاڑی پر فائرنگ کر کے انہیں زخمی کیا تھا۔ جس کے بعد انہیں گرفتار کر لیا تھا اور وہ دوسال سے سعودی حکام کی جیل میں بند ہیں۔ رپورٹ کے مطابق شیخ نمر کی گرفتاری کے دو سال بعد سعودی عدالت نے کل منگل ۱۲ اگست کو ان کے خلاف درج مقدمے کی سماعت کے بعد سزائے موت کا حکم سنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

آیت اللہ سیستانی کا خط رہبر معظم کے نام
لبنان کے الاخبار نیوز ایجنسی نے اعلان کیا ہے کہ آیت اللہ سیستانی نے حالیہ دنوں رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای کو ایک خفیہ خط لکھا ہے۔
الاخبار نے مزید بتایا ہے کہ یہ خفیہ خط اس کے بعد ارسال کیا گیا جب عراق کی حزب الدعوہ کے سربراہان کی چند گھنٹوں کی نشست بے نتیجہ ثابت ہوئی جس میں نوری مالکی کو تیسری بار اس ملک کا وزیر اعظم منتخب کئے جانے کے بارے میں اختلاف وجود میں آیا۔
الاخبار نے مزید کہا کہ اس خط کی جزئیات شائع نہیں ہوئی ہیں۔

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *