تازہ ترین

ايران کے سفيروں اور نمائندہ دفاتر کے سربراہوں سے خطاب

صدر ڈاکٹر حسن روحاني نے پير کو دوسرے ملکوں ميں متعين ايران کے سفيروں اور سياسي نمائندوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام ہي اس ملک کے اصل مالک ہيں اور سبھي عہديداروں کي قانوني حيثيت براہ راست يا بالواسطہ طور پر عوام کے ووٹوں سے ہي ہے –

شئیر
26 بازدید
مطالب کا کوڈ: 666

صدر روحاني نے کہا کہ عوام کا مطالبہ يہ ہے کہ خارجہ پاليسي کا راستہ قومي پاليسي کے ہي ايک اہم جزء کي حيثيت سے ہونا چاہئے
صدر ڈاکٹر روحاني نے کہا کہ خارجہ پاليسي ميں عمل کي بنياد خواہ وہ ايٹمي مذاکرات ہوں يا دنيا کے ساتھ تعلقات کي برقراري کي بات ہو عوام کي خواہش و مرضي ہے-
انہوں نے کہا کہ عوام نے جو بھي حکومت سے مطالبہ کررکھا ہے يا کريں گے اس کوپوري قوت و جرائت کے ساتھ پورا کرنے کي کوشش کريں گے –
اسلامي جمہوريہ ايران کے صدر نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ کچھ لوگ علاقے اور عالمي سطح پر ايرانوفوبيا پھيلانے کي کوشش کررہےہيں کہا کہ ايران کي اصولي پاليسي امن و انصاف کا قيام ، پرامن بقائے باہمي ، قتل و غارتگري کي مخالفت، جنگ سے اجتناب اور دوسروں کے معاملات ميں عدم مداخلت ہے –
انہوں نے کہا کہ اسلامي جمہوريہ ايران آزادي و استقلال اور خود اعتمادي کے زيرسايہ مخالفين کے مقابلے ميں ڈٹا ہوا ہے اور اپنے مفادات کا دفاع کررہا ہے –
صدر ڈاکٹر حسن روحاني نے کہا کہ اسلامي جمہوريہ ايران دنيا کے ساتھ دوستانہ تعلقات چاہتا ہے اور دوسرے ملکوں ميں ايران کے سفيروں کو چاہئے کہ دوسرے ملکوں سے دوستانہ تعلقات اور نہ صرف ايٹمي معاملے ميں بلکہ سبھي معاملات ميں سب کے فائد کي پاليسي کے تحت روابط برقرارکرنے کي کوشش کريں –

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *