تازہ ترین

ایرانی عوام نے امریکہ کے خلاف ریلیوں کے ذریعے واشنگٹن کو مایوس کر دیا: خطیب جمعہ تہران

تہران کے خطیب جمعہ نے کہا کہ تین نومبر سامراج کے خلاف جد وجہد کے قومی دن کے موقع پر ایرانی عوام کے امریکا مخالف مظاہروں اور ریلیوں نے واشنگٹن کو مایوس کردیا ہے  اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کے مطابق تہران کے خطیب جمعہ آیت اللہ موحدی کرمانی نے تین نومبر سامراج کے خلاف جد […]

شئیر
15 بازدید
مطالب کا کوڈ: 677

تہران کے خطیب جمعہ نے کہا کہ تین نومبر سامراج کے خلاف جد وجہد کے قومی دن کے موقع پر ایرانی عوام کے امریکا مخالف مظاہروں اور ریلیوں نے واشنگٹن کو مایوس کردیا ہے

 اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کے مطابق تہران کے خطیب جمعہ آیت اللہ موحدی کرمانی نے تین نومبر سامراج کے خلاف جد وجہد کے قومی دن کو امریکا سے ایرانی عوام کی نفرت و بیزاری کے اعلان کا دن قراردیا اور کہاکہ امریکا سے ایرانی عوام کی نفرت و بیزاری دینی اور اخلاقی دونوں پہلوؤں کی حامل ہے – تہران کے خطیب جمعہ نے کہا کہ امریکا کو اثر و رسوخ پیدا کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہئے کیونکہ امریکا نے ایرانی عوام سے کھل کر اپنی دشمنی کا اعلان کیا ہے- اور وہ کسی بھی انسانی اصول و ضوابط کا پابند نہیں ہے –

انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ایٹمی معاہدے نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ امریکا وعدہ خلافی کرتاہے اور جھوٹا ہے کہاکہ امریکا سے مذاکرات کرنے سے ایران کی کوئی مشکل حل نہیں ہوگی اور ہمیں امریکا سے مذاکرات کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے –

تہران کے خطیب جمعہ نے کہا کہ اگر ایٹمی معاہدے کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا تو اتنا ہی بہت ہے کہ اس سے ایک بار پھر یہ ثابت ہوگیا کہ امریکا جھوٹا ہے اور وعدہ خلافی کرتاہے- انہوں نے کہا کہ امریکیوں کو ایران میں دوبارہ پیررکھنے کی اجازت نہیں دینی چاہئے اور امریکا کی دشمنی کو ایک لمحے کے لئے بھی فراموش نہیں کرنا چاہئے کیونکہ امریکا نے عالم اسلام کے سب سے بڑے دشمن یعنی صیہونی حکومت کی حمایت سے ایک لحمے کے لئے بھی ہاتھ نہیں کھینچاہے –

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *