تازہ ترین

جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کی نئی سایٹ کا تین زبانوں اردو,انگلش ,فارسی میں افتتاح

سائٹ پر تصاویر، آڈیوز اور ویڈیوز کا ایک مجموعہ ہے کہ جس میں دینی مناسبات کا خیال رکھا گیا ہے تاکہ ان کو سوشل میڈیا پر بھی نشر کیا جاسکے
شئیر
146 بازدید
مطالب کا کوڈ: 7048

ج ر ب نیوز، خداوندمنان کی عنایات اور حضرت امام مہدی عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے زیر سایہ ، جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کی نئی سایٹ کا تین زبانوں میں افتتاح ہوا ۔
اس موقع پر میڈیا کے مسئول قبلہ احمد علی جواہری کا کہنا تھا کہ یہ سایٹ جدید تقاضوں کے مطابق بنائی گئی ہے اور آثار و معارف اہل بیت علیہم السلام کی نشر و اشاعت کے لیے اس سائٹ کی بنیاد ڈالی گئی ہے جس کے ذریعے معارف اہلبیت ع لوگوں تک پہنچانے کے لیے اس کا افتتاح کیا گیا ہے۔ سائٹ پر تصاویر، آڈیوز اور ویڈیوز کا ایک مجموعہ ہے کہ جس میں دینی مناسبات کا خیال رکھا گیا ہے تاکہ ان کو سوشل میڈیا پر بھی نشر کیا جاسکے ۔
افتتاحی تقریب میں صدر جامعہ روحانیت بلتستان جناب حجت الاسلام محمد حسین حیدری , دبیر نظارت ج رب جناب حجہ الاسلام ڈاکٹر عسکری ممتاز , دبیرمجلس ج رب جناب حجہ الاسلام سید حیدر شاہ رضوی , صدر اجراٸیہ کمیٹی حسینیہ بلتستان جناب حجہ الاسلام سیدعلی عباس رضوی کے علاوہ سابق صدر ج رب جناب حجہ الاسلام سید احمد رضوی و مدیر مدرسہ صادق آل محمد جناب حجہ الاسلام شیخ محمد علی ممتاز، صدر مجمع طلاب کھرمنگ حجت الاسلام نثار حسین عاملی، آئی پی سی گلتری کے صدر اور ہیٸت نظارت ج رب, مجلس ج ر ب اور کابینہ ج رب کے دیگر محترم مسٶلین نے شرکت کی۔

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *