تازہ ترین

اجلاس ھیئت نظارت جامعہ روحانیت بلتستان

اجلاس میں مجلس نمایندگان کی طرف سے تائید کے لیے موصول ہونے والے مصوبات( آئین نامہ) پر سیر حاصل گفتگو ہوئی اور گیارہ صفحات پر مشتمل آئین کا ایک حصہ جس پر تبصرہ مکمل ہوا۔ اس کے بارے میں رئیس محترم مجلس کو بہت جلد نوٹیفکیشن جاری کردیا جائے گا ۔
شئیر
167 بازدید
مطالب کا کوڈ: 7077

ج ر ب نیوز، دبیر جامعہ روحانیت بلتستان حجت الاسلام و المسلمین دکتر محمد عسکری ممتاز کی صدرات میں ھیت نظارت محترم جامعہ روحانیت بلتستان کا رسمی اجلاس گزشتہ روز شام سات بجے حسینہ بلتستانیہ ساختمان جدید قم المقدس میں, منعقد ہوا اس اجلاس میں مختلف تنظیمی اہم امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
اجلاس میں مجلس نمایندگان کی طرف سے تائید کے لیے موصول ہونے والے مصوبات( آئین نامہ) پر سیر حاصل گفتگو ہوئی اور گیارہ صفحات پر مشتمل آئین کا ایک حصہ جس پر تبصرہ مکمل ہوا۔ اس کے بارے میں رئیس محترم مجلس کو بہت جلد نوٹیفکیشن جاری کردیا جائے گا ۔
نوٹ: اس اجلاس کے آغاز میں رئیس دفتر جامعہ روحانیت بلتستان جناب حجت الاسلام شاکری صاحب جامعہ روحانیت بلتستان کے اداری امور سے متعلق سوالات کے جوابات پیش کرنے کے لیے موجود تھے۔
اجلاس تقریباً دو گھنٹے تک جاری رہا اور آخر میں دعای تعجیل ظہور امام زمانہ علیہ السلام کے ساتھ اجلاس اختتام پذیر ہوا ۔
شرکاء اجلاس:
اعضاء محترم نظارت جامعہ روحانیت بلتستان
1-حجت الاسلام جناب سید احمد رضوی صاحب
2-حجت الاسلام جناب ڈاکٹر علی محمد جوادی صاحب
3-حجت الاسلام جناب ڈاکٹر غلام مرتضی انصاری صاحب
4-حجت الاسلام جناب محمد حسین صادقی صاحب
5-حجت الاسلام جناب ڈاکٹر محسن  عباس مقپون صاحب
6- حجت الاسلام جناب ڈاکٹر غلام حیدر شریفی صاحب

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *