ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق صدر مملکت ممنون حسین اور وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے اپنے الگ الگ پیغامات میں ایران کے سپریم لیڈر آیت سید علی اللہ خامنہ کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ صدر و وزیراعظم نے اپنے پیغامات میں کہا ہے کہ اللہ تعالٰی سے دعا گو ہیں کہ ایرانی عوام کو آیت اللہ خامنہ ای کی بہترین رہنمائی میسر رہے۔
