تازہ ترین

ووٹ کے ذریعے باصلاحیت ، متدین نمائندوں کو انتخاب کرنا ہماری ذمہ داری ہے، صدر جامعہ روحانیت بلتستان

ووٹ کے صحیح استعمال سے ہی باصلاحیت اور مدیریت جاننےوالی شخصیات کو قوم ودین و ملت کی بہتر خدمت کرنےکاموقع فراہم ہوتاہے اور طلاب کی صلاحیتوں کو نکھار اور مشکلات کو حل کرپاتی ہیں
شئیر
58 بازدید
مطالب کا کوڈ: 7457

جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کے صدر جناب قبلہ حجت الاسلام والمسلمین محمدحسین حیدری نے حالیہ جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کے الیکشن میں علماء کرام اور طلاب سے جوق در جوق حصہ لینے کی تاکید کی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ووٹ ایک ایسی طاقت ہے جس سے مسائل کو حل کیا جاسکتاہے، ووٹ کے ذریعے باصلاحیت ، متدین نمائندوں کو انتخاب کرنا ہماری ذمہ داری ہے
ان کا کہنا تھا کہ امام خمینی ؒ کی تاکید ہے کہ لوگوں کی رائے کو اہمیت دی جائے.
لہذا بلتستان کے علماء و طلاب سے گزارش ہے کہ الیکشن میں بھر پور شرکت کریں اور بہترین و اصلح نمائندوں کے انتخاب کے ذریعے جامعہ روحانیت بلتستان کو مزید تقویت پہنچائیں۔
صدر محترم نے مزید کہناتھا (آج چونکہ ثبت نام کا آخر دن ہے ) باصلاحیت افراد ضرور صدارت اور مجلس کے الیکشن میں حصہ لیکر اپنی صلاحیتوں کے ذریعے قوم و دین و ملت کی خدمت کےلئے آگے آئیں۔۔
آپ کی یہ مخلصانہ خدمات ان شاءاللہ
دین و ملت
کی ترقی اور آپ لوگوں کےلئے زاد آخرت بنیں گی ۔

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *