تازہ ترین

حجۃ الاسلام سید احمد رضوی ایک بارپھر جامعہ روحانیت بلتستان کے صدرمنتخب

ایران کے مقدس شہرقم میں جامعہ روحانیت بلتستان کے صدارتی انتخابات کا انعقاد کیا گیا جس میں سیداحمد رضوی ایک بارپھربھاری اکثریت سے صدر منتخب ہوئے۔
شئیر
113 بازدید
مطالب کا کوڈ: 7534

الیکشن کمیشن کے سربراہ حجۃ الاسلام شیخ رضا ناصری کے مطابق صدارتی امیدوار کی تعداد 4 تھی جن میں سے1 نے انتخابات سے پہلے الیکشن سے دستبردار ہوئے جس کے نتیجے میں صدارتی انتخابات کے لئے حجۃ الاسلام سید احمد رضوی اور حجۃ الاسلام غلام حیدر شریفی اور حجۃ الاسلام محمد حسین صابری کے درمیان مقابلہ ہوا۔ تاہم حجۃ الاسلام سید احمد رضوی 347 ووٹ لیکر ایک بارپھر دوسال کے لئے جامعہ روحانیت بلتستان کے صدر منتخب ہوئے۔
جامعہ روحانیت بلتستان کے صدر اور اراکین مجلس کے انتخابات13 اکتوبر بروز جمعرات بمطابق 16 ربیع الاول صبح 8بجے سے شام 7 بجے تک امام بارگاہ بلتستانیہ قم میں منعقد ہوئے، جس میں بلتستان کے 90 فیصد علما و طلاب نے شرکت کی اور ووٹ کاسٹ کیا۔
مجلس عاملہ روحانیت کے لیے کل 47 امیدواروں نے حصہ لیاجن میں سے 25 افراد دوسال کے لئے جامعہ روحانیت کی مجلس کے رکن منتخب ہوئے۔
انتخابات کے نتایج کی تقریب میں الیکشن کمیشن کے چئیرمین حجۃ الاسلام شیخ رضا ناصری ، موجودہ صدر حجۃ الاسلام محمد حسین حیدری اور منتخب صدرحجت الاسلام سید احمد رضوی نے قم میں زیر تعلیم بلتستان کے تمام علما اور طلاب کرام کا شکریہ ادا کیا اور باہمی اتحاد و وحدت کیساتھ اسلام اور ملک عزیز پاکستان کو در پیش چلنجز کا مقابلہ کرنے پر زور دیا۔
واضح رہے کہ جامعہ روحانیت کے آئین کے مطابق اجرائی کاموں کا مکمل اختیارات صدر کے پاس ہوتا ہے جبکہ مجلس عاملہ صدر اور ان کی کابینہ کی کارکردگی پر نگرانی اور لانگ ٹرم پلان تیار کرتی ہے اور قوانین پاس کرنے کا اختیار اراکین مجلس کے پاس ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ جامعہ روحانیت بلتستان، بلتستان سے تعلق رکھنے والے طلاب کی ایک تنظیم ہے جو کہ پاکستان میں فلاحی اور تعلیمی سرگرمیوں میں مصروف ہے۔

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *