تازہ ترین

ایران کی مدد کے بغیر امریکہ داعش کا خاتمہ نہیں کر سکتا

آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ داعش کے خلاف بنایا گیا اتحاد یقینی طور پر ٹوٹ جائےگا کہا کہ امریکیوں نے تسلیم کیا ہے کہ اگر ایران مدد نہ کرے تو یہ اتحاد داعش کو ختم نہيں کرسکتا۔

شئیر
21 بازدید
مطالب کا کوڈ: 774

آیت اللہ رفسنجانی نے کہا کہ صرف بمباری کسی دہشتگردگرد گروہ کو ختم نہيں کرسکتی کیونکہ ہم اس بات کےشاہد ہيں کہ حالیہ کچہ دنوں میں داعش نے ترکی کے سرحدی علاقے کوبانی پرحملہ کیاہے۔
انھوں نے کہا کہ گذشتہ رات بھی امریکی اتحاد کے فوجیوں نے کوبانی کےآس پاس اس مقصدسے بمباری کی تاکہ دہشتگرد اس شہر پر قبضہ نہ کرسکيں لیکن اس شہر کے اکثر علاقوں پر دہشتگرد حملہ کررہے ہیں۔
آیت اللہ رفسنجانی نے کہا کہ خود مغرب والوں نے اطلاع دی ہے کہ داعش پر فضائی حملہ شروع ہونے کے وقت سے مختلف ملکوں سے دوسوپینتیس  دہشتگرد اس سے آملے ہيں۔ اور صرف فضائی حملوں سے ان کا صفایا نہيں کیا جاسکتا۔
آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی نے عراق کے حالیہ واقعات کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ ایران نے عراق کے موجودہ مسائل کے حل کے لئے اہم کردار ادا کیا ہے۔
ہاشمی رفسنجانی نے کہا کہ اگر ابھی جنگ شروع ہوجائے تو پھر اہم کام ایرانیوں کے ہاتھوں میں ہوگا البتہ ہم یہ نہيں کہتے کہ ہم نے فوجی بھیجے ہيں لیکن ایران کے مشوروں سے ہی موصل بند اور آمیرلی شہر کو آزاد کرایاجاسکا ہے۔

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *