قطیف میں نکالی گئی پر امن ریلی پر سعودی عرب کے ایک سکیورٹی اہلکار نے فائرنگ کر دی جس کے سبب ’’باسم القدیحی‘‘ ایک جوان شدید زخمی ہو گیا جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش کر گیا۔
سعودی سکیورٹی دستوں نے تاھم متعدد بار اس طرح کی پر امن ریلیوں پر فائرنگ کر کے اس ملک کے ۲۱ باشندوں کو شہید کر دیا ہے۔
گزشتہ ہفتے اخباروں میں یہ رپورٹ شائع کی گئی تھی کہ سعودی عرب کے معروف شیعہ عالم دین شیخ نمر باقر النمر ۸۰۰ دنوں سے جیل کی سلاخوں کے پیچھے بند ہیں جبکہ ان کی طبیعت بھی ساز گار نہیں ہے اور جیل میں کوئی بھی ان کی دیکھ بھال نہیں کر رہا ہے۔
شیخ نمر کے بھائی محمد باقر نمر کا کہنا ہے کہ شیخ نمر کو ریاض کی جیل الحایر میں تنہا منتقل کر دیا گیا ہے۔
