امریکہ داعش کے بہانے شام کی بنیادی تنصیبات تباہ کرنے کے در پے
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے کہا ہے کہ امریکہ دہشتگرد گروہ داعش پر حملے کے بہانے شام کی بنیادی تنصیبات تباہ کرنے کے درپے ہے۔
فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق علی لاریجانی نے تہران میں دفاع مقدس سے متعلق کتابوں کی قومی پانچویں نمائش کی اختتامی تقریب میں مزید کہا کہ امریکی صدر نے کہا ہے کہ وہ داعش کو نابود کر دیں گے لیکن یہ ایک بہانا ہے جس کے ساتھ وہ ایک اتحاد کی تشکیل کر کے شام کی بنیادی تنصیبات کو تباہ کرنے کے درپے ہیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے امریکہ کی جانب سے قائم کردہ اتحاد میں شریک ممالک کے سربراہوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ امریکہ عراق میں زیادہ سے زیادہ اثر و رسوخ حاصل کرنے اور شام میں اپنے افراد کو اقتدار میں لانے کے لۓ کوشاں ہے۔
این مطلب بدون برچسب می باشد.
دیدگاهتان را بنویسید