تازہ ترین

جامعہ روحانیت بلتستان کی کابینہ کا بلتستان کے پی ایچ ڈی ہولڈر طلاب کے ساتھ مشاورتی نشست

واضح رہے یہ نشست جامعہ روحانیت کے تعلیمی، ثقافتی اور تحقیقاتی شعبوں کو بہتر انداز میں فعال کرنے کی غرض سے برگزار ہوئی تھی۔ موضوعات اور مسائل کے تنوع اور کثرت کی وجہ سے اس نشست میں تحقیقاتی شعبے کی طرف سے علمی اور تحقیقی مجلے کی اشاعت کا ایجنڈا طلاب کے سامنے بحث کے لئے رکھا گیا۔
شئیر
125 بازدید
مطالب کا کوڈ: 7873

روحانیت نیوز، صدر جامعہ روحانیت بلتستان حجۃ الاسلام والمسلمین سید احمد رضوی کی درخواست پر ۲۵ نومبر ۲۰۲۲ کو جامعہ روحانیت بلتستان کے دفتر میں ایک مشاورتی نشست برگزار ہوئی۔ جس میں حوزہ علمیہ قم سے ڈاکٹریٹ کی تعلیم مکمل کرنے والے اور اس وقت ڈاکٹریٹ کی تعلیم میں مشغول طالب علموں کو دعوت دی گئی تھی۔ طلاب کی ایک بڑی تعداد نے اس نشست میں شرکت کی۔

واضح رہے یہ نشست جامعہ روحانیت کے تعلیمی، ثقافتی اور تحقیقاتی شعبوں کو بہتر انداز میں فعال کرنے کی غرض سے برگزار ہوئی تھی۔ موضوعات اور مسائل کے تنوع اور کثرت کی وجہ سے اس نشست میں تحقیقاتی شعبے کی طرف سے علمی اور تحقیقی مجلے کی اشاعت کا ایجنڈا طلاب کے سامنے بحث کے لئے رکھا گیا۔

شرکت کرنے والے تمام طلاب اور فضلاء کے تفصیلی اظہار رائے کے بعد یہ نتیجہ سامنے آیا کہ یہ بات جامعہ روحانیہ کے دستور کا حصہ ہے کہ وہ علمی اور تحقیقاتی مجلے شائع کریں۔ لہذا اس وقت کم سے کم ایک مجلے کی اشاعت نہایت ضروری ہے۔

اس بڑے ہدف کے پیش نظر جلسے میں موجود پی ایچ ڈی کی سند یافتہ طلاب کی ایک کمیٹی تشکیل دی گئ جو جامعہ روحانیت کے شعبہ تحقیق کے ساتھ مل کر مجلے کی اشاعت کو یقینی بنائیں گی۔

اس کمیٹی میں مندرجہ ذیل افراد شامل ہیں/

۱۔ حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید عباس موسوی
۲۔ حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید عباس حسینی
۳۔ حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر فدا حسین عابدی
۴۔ حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر فرمان علی سعیدی
۵۔ حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر عسکری ممتاز
۶۔ حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر احسان رضی
۷۔ حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر موسیٰ عرفانی

یاد رہے کمیٹی فقط انہی افراد میں محدود نہیں ہے بلتستان کے پی ایچ ڈی یافتہ دیگر طلاب کو بھی اس میں شرکت کے لئے دعوت دی جائے گی اور کمیٹی مکمل ہونے کے بعد باقاعدہ طور پر مجلے کی اشاعت کے لئے تخصصی نشستیں برگزار کرائی جائیں گی۔

قم میں مقیم بلتستان کے تمام طلاب یہ بات ذہن نشین کر لیں کہ جامعہ روحانیت فقط پی ایچ ڈی ہولدر کے ساتھ مشاورتی نشست برگزار نہیں کر رہا بلکہ مختلف مراحل میں مختلف طبقہ ہائے تعلیم تعلق رکھنے والے طلاب کے ساتھ مشاورتی نشستیں برگزار ہوں گی۔

نشست کے آخر میں سیکرٹری تحقیقات اور صدر محترم جامعہ روحانیت بلتستان نے نشست میں شرکت کرنے والے تمام فضلائے کرام اور طلاب کا شکریہ ادا کیا اور مختصر پذیرائی کے بعد نشست برخاست کی گئی۔

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *