میڈیا سیل کی جانب سے جاری بیان میں جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمن سید احمد رضوی نے امام جمعہ والجماعت کوئٹہ علامہ حسنین وجدانی کی سکیورٹی اداروں کی جانب سے بلاجواز گرفتاری کو غیر آئینی و غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ علامہ وجدانی محب وطن پاکستانی اور پرامن شہری ہیں۔

انہوں نے امام جمعہ کوئٹہ کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ جھوٹی ایف آئی آر کی بنیاد پر اس طرح علامہ غلام حسنین کی گرفتاری ناقابل قبول عمل ہے۔

صدر جامعہ روحانیت بلتستان نے کہاکہ علامہ وجدانی کی بے بنیاد ایف آئی آر کے ذریعے گرفتاری علماء کی توہین ہے، ہم اس غیر قانونی اقدام کو کسی صورت قبول نہیں کرینگے۔ بلوچستان حکومت علامہ حسنین وجدانی کو فوری رہا کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے