رشید فلیح نے کہا: الرمادی کے علاقے ’’ھیت‘‘ میں عراقی فوج کے فضائی حملوں میں شاکر وہیب کی ہلاکت یقینی طور پر ہو چکی ہے اور اس کی لاش کی پہچان بھی ہو گئی ہے۔
عراقی فوج کے ترجمان نے مزید کہا : شاکر وہیب جو داعش کا ایک اہم سرغنہ تھا اور اس نے کئی عام لوگوں اور عراقی سپاہیوں کو ذبح کیا تھا آج ہلاک ہو گیا ہے اور یہ عراقی فوج کے لیے بڑی کامیابی ہے۔
واضح رہے کہ داعش کا یہ سرغنہ سوشل نٹ ورک پر اپنی مختلف رنگ و روپ والی تصویریں شائع کر کے جوانوں اور مغربی لڑکیوں کو اپنی طرف جذب کرنے کی کوشش کرتا تھا۔
