اور ان مذہبی مقامات میں لاکھوں افراد نوحہ خوانی اور سینہ کوبی کرکے بنت علی کا سوگ منارہے ہیں۔ ادھر اعتکاف میں بیٹھے دسیوں لاکھ افراد نے بھی آج ہزاروں مسجدوں اور امام بارگاہوں میں شریکۃ الحسین کی وفات پر سوگ منایا اور نوحہ خوانی کی۔ بنت زہرا سلام اللہ علیھما کے سوگ میں عراق کے تمام مذہبی مقامات سیاہ پوش ہيں اور لوگ روایتی طور پر آپ کا غم منارہے ہیں۔ دمشق کے مضافات میں بنت علی کا روضہ دسیوں ہزار زائرین کی میزبانی کررہا ہے اور دنیا کے گوشہ و کنار سے آئے ہوئے زائرین مجالس عزا برپا کرکے آپ کے غم میں آنسو بہارہے ہیں۔ ہندوستان، پاکستان اور لبنان میں بھی بڑی عقیدت سے آپ کا سوگ منایا جارہا ہے۔
