تازہ ترین

شیخ النمر کو پھانسی کا حکم,بین الاقوامی اور انسانی بنیادی حقوق کی پایمالی ہے.

آیت اللہ شیخ نمر کو سنایی جانے والی سزای موت, بین الاقوامی تمام تر قوانین اور انسانی بنیادی حقوق کی پایمالی ہے. صدر جامعہ روحانیت بلتستان.
جامعہ روحانیت بلتستان کے صدر حجت الاسلام و المسلمین محمد علی ممتاز نے اپنے جاری کردہ بیان میں فرمایا ہے کہ دنیا کے ہر ملک میں انسان کو اپنے عقائد کا کھلے عام بیان کرنا اور اس عقیدے پر باقی رہنا اسکا بنیادی حق ہے

شئیر
47 بازدید
مطالب کا کوڈ: 832

اور ملک کے کسی بھی مورد پر اعتراض کرنا اور اس مسئلے کے حل کے لئے احتجاج کی آواز بلند کرنا ایک شہری کا بنیادی حق سمجھا جاتا ہے اور بین الاقوامی اداروں میں اس کو مانا گیا ہے. اسیطرح سے ہر ملک میں اقلیت کے اپنے حقوق ہوا کرتے ہیں
ان باتوں کے تناظر شیعوں کے لئے بھی سعودی عربیہ میں انسانی اور بنیادی حقوق ہونے چاھیے. انہی حقوق کو حاصل کرنے کے لئے شیخ نمر نے آواز بلند کی اور تین سالوں سے زندان کے سلاخوں کے پیچھے ظالموں کے ضرب و شتم تحمل کر رہے ہیں اور آج تو حد ہوگئی کہ اس حقوق بشر کے مدافع کے خلاف پھانسی کا حکم سنایا گیا ہے.
یہ حکم تمام تر انسانی اور بین الاقوامی بنیادی حقوق کی کھلی پایمالی ہے اور ہم دنیا کی انسانی حقوق کی مدافع تنظیموں سے اپیل کرتے ہیں کہ اس مسئلے میں فی الفور مداخلت کر کے شیخ نمر کو پھانسی سے بچائیں اور سعودیہ عربیہ کی حکومت سے بھی پرزور اپیل کرتے ہیں کہ شیخ صاحب کی حکم میں تجدید نظر کریں ورنہ وہ دن دور نہیں کہ مظلوموں کی صدائیں تمہارے خلاف بھی بلند ہونگیں تو اس وقت کف افسوس ملتے رہو گے. وسیعلم الذین ظلموا ای منقلب ینقلبون

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *