دہشتگردوں کی حمایت سعودی خزانے سے کی جاتی ہے: آیت اللہ خاتمی
آیت اللہ سید احمد خاتمی نے سعودی وزیر خارجہ سعود الفیصل کے بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ کون یہ نہیں جانتا ہے کہ سعودی عرب نے اپنے پٹرو ڈالروں سے داعش دہشتگرد گروہ کو جنم دیا ہے اور عالم اسلام میں جو بھی دہشتگردی کی کاروائي ہوتی ہے اس کی حمایت سعودی خزانے سے ہوتی ہے۔
آیت اللہ سید احمد خاتمی نے کہاکہ سعودی عرب کی وجہ سے علاقے میں تمام مشکلات ہیں البتہ یہ بھی سمجھا جاسکتا ہےکہ سعودی حکومت کس وجہ سے غصے میں ہے۔ اس کی وجہ یہ ہےکہ سعودی عرب نے شام اور عراق میں کروڑوں ڈالر خرچ کرکے ان کی حکومتوں کوگرانے کی کوشش کی تھی جس میں اسے بری طرح ناکامی ہوئي ہے۔ خطیب جمعہ تہران نے سعودی عدالت کی جانب سے بزرگ عالم دین آیت اللہ شیخ باقر النمر کو پھانسی کی سزا سنائے جانے کی بھی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ آیت اللہ شیخ نمر باقر النمر کو بحرین کے انقلابیوں، ولایت فقیہ اور سعودی عرب میں شیعہ مسلمانوں کے حقوق کی حمایت اور جدوجہد کے جرم میں پھانسی کی سزا دی گئي ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی تنظیمیں ایران میں مجرموں کو پھانسی کی سزا دئے جانے پر ہائے واویلا کررہی ہیں لیکن سعودی عرب کے بزرگ عالم دین کو پھانسی کی سزا سنائے جانے پر خاموش تماشائي بنی ہوئي ہیں۔ آیت اللہ سید احمد خاتمی نے کہا کہ آیت اللہ شیخ باقرالنمر کے خلاف پھانسی کی سزا کا فیصلہ ظالمانہ ہے۔ انہوں نے آل سعود کو خبردار کیا کہ وہ اس فیصلے پر عمل درامد کے نہایت سنگين نتائج بھگتے گي۔ انہوں نے محرم کی آمد پر کہاکہ ہم سب کربلا اور عاشورا کے مرہوں منت ہیں اور تمام مسلمان قومیں امام حسین علیہ السلام کے عشق سے سرشار ہیں۔
این مطلب بدون برچسب می باشد.
دیدگاهتان را بنویسید