آیت اللہ نمر کو سنائے گئے سزائے موت کے حکم پر مراجع عظام کا انتباہ
سعودی عرب کی درباری عدالت کی جانب سے اس ملک کے بزرگ عالم دین آیت اللہ شیخ باقر النمر کو سزائے موت کے حکم سنائے جانے کے بعد مراجع عظام، علما اور حوزہ علمیہ کی اہم شخصیات نے الگ الگ بیان جاری کر کے اس ظالمانہ اور غیر منصفانہ اقدام کی مذمت کی ہے
جبکہ اس اقدام کے انتہائی برے اثرات سامنے آنے سے خبردار کیا ہے انہوں نے انسانی حقوق کے عالمی اداروں سے اس حکم کے خلاف جلد از جلد قانونی کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
حضرت آیت اللہ العظمیٰ صافی گلپائگانی نے اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شیخ النمر کے سلسلے میں سنائے گئے سزائے موت کے حکم کو کالعدم قرار دلانے کی کوشش کریں۔
ایران کے تمام مراجع منجملہ آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی، آیت اللہ العظمیٰ نوری ہمدانی، آیت اللہ جوادی آملی، آیت اللہ سبحانی، آیت اللہ علوی گرگانی نیز جامعہ مدرسین، اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی، حزب اللہ لبنان، حزب اللہ عراق، بحرین کی جمعیت الوفاق نے بھی الگ الگ بیانات جاری کر کے اس مظلومانہ حکم کی مذمت کی ہے جبکہ مراجع عظام نے ایران کے وزیر خارجہ ڈٓاکٹر محمد ظریف کو اس بارے میں جلد از جلد موثر قدم اٹھانے کی تاکید ہے۔
این مطلب بدون برچسب می باشد.
دیدگاهتان را بنویسید