تازہ ترین

جامعہ روحانیت بلتستان کے صدارتی انتخابات، سید احمد رضوی صدر منتخب

جامعہ روحانیت بلتستان کے زیر اہتمام مرکزی صدر اور مجلس روحانیت کے انتخابات آج 16 دسمبر 2016ء بمطابق 16 ربیع الاول کو دن ایک بجے سے شام آٹھ بجے تک امام بارگاہ بلتستانیہ قم میں منعقد ہوئے ۔
جسمیں بلتستان کے 87 فیصد علما و طلاب نے شرکت کی اور ووٹ کاسٹ کیا ۔

شئیر
44 بازدید
مطالب کا کوڈ: 848

 الیکشن کمیشن کے ترجمان حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ مشتاق حکیمی کے مطابق صدارتی امیدوار کل سات تھے جن میں سے پانچ افراد انتخابات سے قبل دستبردار ہوئے ۔ جس کے نتیجے میں صدارتی انتخابات کے لے مقابلہ حجۃ الاسلام سید احمد رضوی اور حجۃ الاسلام شیخ نثار اتحادی کے مابین ہوا ۔
جن میں سید احمد رضوی 306 ووٹ لیکر دوسال کے لے جامعہ روحانیت بلتستان کا صدر منتخب ہوے۔

مجلس جامعہ روحانیت کے لے کل 49 افراد نے بعنوان امیدوار انتخابات میں حصہ لیا تھا جن میں سے 25 افراد دوسال کے لے جامعہ روحانیت کی مجلس کے رکن منتخب ہوئے۔
جامعہ روحانیت کے آئین کے مطابق اجرائی کاموں کے مکمل اختیارات صدر جبکہ قانون گزاری کا حق مجلس کے پاس ہے ۔
انتخابات کے نتایج کی تقریب میں الیکشن کمیشن کے چئیرمین جناب حجۃ الاسلام والمسلمین سید محمد سعید موسوی، موجودہ صدر عالم خستہ ناپذیر حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ محمد علی ممتاز، حجۃ الاسلام شیخ نثار اتحادی ، اور منتخب صدر حجۃ الاسلام سید احمد رضوی نے اپنے خطابات میں بلتستان کے قم میں زیر تعلیم علماٗ کا شکر ادا کیا اور باہمی اتحاد و وحدت کیساتھ اسلام اور ملک عزیز پاکستان کو در پیش چلنجز کا مقابلہ کرنے پر زور دیا ۔

 

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *