ایران، مجلس خبرگان رہبری کے سربراہ آیت اللہ مہدوی کنی انتقال کرگئے
مجلس خبرگان رہبری کے سربراہ آیت اللہ محمد رضا مہدوی کنی انتقال کرگئے۔ عالم ربانی آیت اللہ محمد رضا مہدوی کنی چار جون کو اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی حضرت امام خمینی (رہ) کی پّچیسویں برسی میں شرکت اور واپس گھر پہنچنے کے بعد عارضۂ قلب میں مبتلاء ہوئے، جس کے بعد انھیں اسپتال میں داخل کرا دیا گیا،
جہاں ان کا علاج و معالجہ جاری رہا، مگر آج یہ عالم ربانی، چوراسی برس کی عمر میں چل بسے۔ آیت اللہ مہدوی کنی، اسلامی انقلاب کے آغاز سے ہی مختلف عہدوں پر فائز رہے۔ وہ انّیس سو اناسی سے انّیس سو اکیاسی تک ایران کے وزیر داخلہ اور صدارتی انتخابات کے انعقاد تک نگراں وزیراعظم بھی رہے۔ آیت اللہ مہدوی کنی مارچ سنہ دو ہزار دس میں مجلس خبرگان رہبری یعنی فقہا کی کونسل کے سربراہ منتخب ہوئے۔ وہ سیاسی سرگرمیوں کے علاوہ علمی سرگرمیوں میں بھی حصہ لیتے رہے اور یونیوورسٹی اور حوزہ علمیہ میں تدریس کے علاوہ تالیفات میں بھی مشغول رہے۔
این مطلب بدون برچسب می باشد.
دیدگاهتان را بنویسید