تازہ ترین

آیت اللہ مھدوی کنی کی وفات پر رہبرانقلاب اسلامی کا تعزیتی پیغام

رہبرانقلاب اسلامی نے آج آیت اللہ مھدوی کنی کی وفات کی مناسبت سے اپنے پیغام میں امام خمینی (رح) کے اس سچے اور وفاداردوست کے کردار کی جانب اشارہ کرتے ہوۓ کہا کہ آیت اللہ مھدوی کنی، ہمیشہ ایک مذہبی عالم دین اور سچے سیاستداں کی حیثیت سے سامنےآئے۔

شئیر
49 بازدید
مطالب کا کوڈ: 856

حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اس پیغام میں اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ آيت اللہ مھدوی کنی نے ان برسوں میں رونما ہونے والے تمام واقعات میں ہمیشہ راہ حق وحقیقت میں قدم رکھا ، کہا کہ آن مرحوم نے اپنی فعالیتوں کے موثر اور وسیع میدان میں کبھی بھی قبائلی اور گروہی محرکات اور ذاتی تحفظات کو دخیل نہیں ہونے دیا۔ رہبرانقلاب اسلامی کے پیغام میں آیت اللہ مھدوی کنی کے لئے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ عالم ربانی آیۃ اللہ محمد رضا مہدوی کنی کو چار جون کو بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی(رہ) کی پّچیسویں برسی میں شرکت کے بعد گھرپہنچنے پردل کا دورہ پڑا جس کے بعد انھیں اسپتال میں داخل کردیا گیا جہاں ان کا علاج جاری رہا مگر آج اس عالم ربانی نے داعی حق کو لبیک کہا اور اپنے خالق حقیقی سے جا ملا۔ آیت اللہ مہدوی کنی کی عمر چوراسی سال تھی۔ آیۃ اللہ مہدوی کنی، اسلامی انقلاب کے آغاز سے ہی مختلف عہدوں پر فائز رہے۔ وہ انّیس سو اناسی سے انّیس سو اکیاسی تک ایران کے وزیر داخلہ اور صدارتی انتخابات کے انعقاد تک نگراں وزیراعظم بھی رہے۔

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *