تازہ ترین

جامعہ روحانیت کی جانب سے حرم امام رضاؑ میں دہہ فجر کی مناسبت سے عظیم الشان تقریب کا انعقاد

اس سلسلہ میں ایک پُرجوش تقریب حرم امام رضاؑ میں منائی گئی جسمیں بڑے تعداد میں پاکستان سے آئے ہوئے زائرین مومنین و مومنات نے پروگرام میں شرکت کی۔
شئیر
107 بازدید
مطالب کا کوڈ: 8588

روحانیت نیوز، انقلاب اسلامی ایران کی کامیابی و پیروزی کی چوالیسویں سالگرہ کی مناسبت سے جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان شعبہ تبلیغ کی جانب سے تقریب حرم امام رضاؑ میں منعقد ہوئی۔جس میں بڑے تعداد میں پاکستان سے آئے ہوئے زائرین مومنین و مومنات نے پروگرام میں شرکت کی۔

منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین سید احمد رضوی نے کہاکہ انقلاب اسلامی سے پہلے دنیا کی تاریخ الگ ہے اور انقلاب اسلامی کے بعد کی تاریخ پہلے کے مقابلے میں بالکل مختلف ہے۔ انقلاب اسلامی نے نہ صرف سرزمین ایران کی تاریخ بدل ڈالی بلکہ دنیا بھرمیں اس صالح اور معاشرہ ساز انقلاب نے گہرے اثرات چھوڑ کر تاریخ کا دھارا موڑ دیا۔ عرب و عجم کی سیاست میں تاریخ ساز تبدیلیوں کو جنم دیا۔ دنیا بھر کے ہر آزاد منش انسان کی فکری ترجمانی کرکے ان کے اندر مزاحمت، جرائت، شجاعت، صبر و استقلال اور عزم و اسقلال اور یقین محکم کے جذبات بیدار کئے۔

انہوں نے کہاکہ انقلاب اسلامی نہال سے تناور درخت بن چکا ہے، دشمن نے اس ملت کو مفلوج کرنے کے لئے سخت ترین پابندیاں لگائیں، آٹھ سالہ جنگ مسلط کی، اس انقلاب کو دبانے کی بھرپور کوششیں کیں لیکن ولی فقیہ حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای حفظہ اللہ کی بابصیرت اور شجاعانہ رہبری میں یہ قوم دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر دشمن کی ناک کو خاک میں رگڑتی رہی۔ اس انقلاب نے دنیا بھر کے مظلوموں کو ظالموں کے خلاف قیام کرنے کا حوصلہ دیا۔

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *