قومی و ملی حوالوں سے علامہ غلام حسین انجم کی گرانقدر خدمات ناقابل فراموش ہیں، حجۃ الاسلام سید احمد رضوی
انہوں نے تعزیتی پیغام میں کہاکہ مرحوم حجۃ الاسلام والمسلمین غلام حسین انجم اعلی اللہ مقامہ کے انتقال پر ملال پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کے تمام لواحقین کی خدمت میں تسلیت و تعزیت پیش کرتا ہوں۔
شئیر
149 بازدید
مطالب کا کوڈ: 8770
گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے معروف عالم دین حجت الاسلام والمسلمین غلام حسین انجم کی رحلت پر جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کے صدر حجۃ الاسلام سید احمد رضوی نے گہرے رنج و غم اظہا کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ قومی و ملی حوالوں سے مرحوم کی گرانقدر خدمات ناقابل فراموش ہیں۔
انہوں نے تعزیتی پیغام میں کہاکہ مرحوم حجۃ الاسلام والمسلمین غلام حسین انجم اعلی اللہ مقامہ کے انتقال پر ملال پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کے تمام لواحقین کی خدمت میں تسلیت و تعزیت پیش کرتا ہوں اور دعا گو ہے کہ پروردگار عالم مرحوم و مغفور کے درجات بلند فرمائے اور محمد و آل محمد علیہم السلام کے ساتھ محشور فرمائے ۔
جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان حجت الاسلام والمسلمین غلام حسین انجم حجۃ الاسلام سید احمد رضوی علامہ غلام حسین انجم
دیدگاهتان را بنویسید