اسلام دشمن قوتیں فکری یلغار کے ذریعے اسلامی ثقافت کو تباه کر رهی هیں۔
حسینیه بلتستانیه میں عشره محرم کی ساتھویں مجلس سے خطاب کرتے هوئے حجة الاسلام و المسلمین سید قمر عباس الحسینی نے اهل ایمان پر باطل قوتوں کا یلغار کے موضوع پر خطاب کرتے هوئےفرمایا: ایمان تصدیق قلبی، اقرار لسانی اور اعضاء و جوارح سے عمل کرنے کا نام هے۔
ایمان کی قدر و منزلت سے مسلمانوں سے زیاده اهل باطل نے درک کی، اهل باطل اور مادی طاقتیں مسلمانوں کے ایمان سے خوف زده هیں۔ یهی وجه هے که مغرب نے مسلمانوں کو دولت ایمان سے محروم کرنے کے لئے تین محاذوں سے حمله کئے پهلا حمله نظریاتی دوسرا حمله ثقافتی اور تیسرا حمله نفسانی تھا۔
نظریاتی حملوں کے ذریعے مسلمانوں کو بالخصوص جوانوں کو فکری اور ذهنی طور پر اسلام سےمتنفر اور باغی بنایا جا رها هے۔
دوسرا حمله ثقافتی هے ان حملوں میں باطل فلسفوں اور مادی افکار و تصورات کا سهارا لیکر هماری تهذیبی، تمدنی اور اجتماعی زندگی کو ناپید کیا جا رها هے۔
تیسرا حمله شهوانی راستوں سے کیا جا رها هے اس کا شکار نوجوانوں کے علاوه بوڑھے بھی هیں لهذا همیں ان یلغاروں سے مقابله کے لئے همیشه تیار رهنے کی ضرورت هے۔
این مطلب بدون برچسب می باشد.
دیدگاهتان را بنویسید