داعش سے وابستہ اعتصام ادارے نے البغدادی کی ہلاکت کی تصدیق کردی
ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق داعش دہشتگروہ سے وابستہ اعتصام ادارے نے البغدادی کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ عنقریب البغدادی کی موت کی مکمل تفصیلات بتائی جائیں گی اور ساتھ ہی نئے خلیفہ کا اعلان کیا جائے گا۔
گذشتہ تین دنوں سے داعش دہشتگرد گروہ کے سرغنہ البغدادی کے زخمی یا اس کی ہلاکت کے بارے میں متضاد خبریں موصول ہورہی تھیں۔اس سے قبل عراق کی وزارت دفاع نے اعلان کیا تھا کہ صوبے الانبار کے شہر قائم پر عراقی فوجیوں کے حملے میں البغدادی شدید طور پر زخمی ہوا ہے اور اس کے سر میں گہری چوٹ لگی اور ڈاکٹوں نے اس کی موت کے خدشہ کی بناء پر اس کے سر کا آپریشن کرنے سے انکار کردیا جس کے بعد داعش کے افراد نے البغدادی کو شام کے صوبے الرقہ منتقل کردیا۔ عراق کے وزیرخارجہ نے بھی کہا ہے کہ البغدادی، زخمی ہونے کے بعد مرچکا ہے۔ البتہ امریکی فوج نے البغدادی کی ہلاکت کے بارے میں لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔
این مطلب بدون برچسب می باشد.
دیدگاهتان را بنویسید