تازہ ترین

جامعه روحانیت بلتستان کیجانب سے قم مقدسہ میں قرآن ایجوکیشن پراجیکٹ کی تحت تربیتی ورکشاپ

جامعه روحانیت بلتستان کے معاونت دارالقرآن نے « طرح بشری» کے عنوان سے کم وقت میں قرآن سکھانے کی تربیت کیلئے ایک شارٹ کورس منعقد کیا۔
شئیر
171 بازدید
مطالب کا کوڈ: 9045

جامعه روحانیت بلتستان کے معاونت دارالقرآن نے « طرح بشری» کے عنوان سے کم وقت میں قرآن سکھانے کی تربیت کیلئے ایک شارٹ کورس منعقد کیا، یہ تربیتی ورکشاب وزارت فرهنگ و ارشات اسلامی اور دارالقرآن رزمندگان اسلام کے تعاون سے منعقد ہوا، اس کورس میں قرآنی علوم پڑھانے میں دلچسپی رکھنے والے تقریبا دو سو سے زاید طلبا نے شرکت کی اور تدریس و تعلیم قرآن کے حوالے سے معروف اساتید کی علمی تجربیات اور تدریسی فنون سے مستفید ہوئے۔

چنانچه عالمی ایجو کیشن سسٹم کے عین مطابق اس کورس میں شرکت کرنے والے طلبا نے ورکشاپ کے اختتام پر امتحان میں بهی حصه لیا تا که مطلوبه نمبرز حاصل کرنے پر وزارت فرهنگ و ارشات کی جانب سے تدریس قرآن کیلئے قانونی سرٹیفکیٹ حاصل کرسکیں۔

یہ کورس جامعه روحانیت بلتستان کی دیگر علمی ثقافتی خدمات کے ساتھ ایک اور قابل قدر خدمت شمار ہوتی ہے اور یہ قابل فخر بات ہے که اس علمی ثقافتی ادارے نے مختلف شعبوں میں ضروری مهارت حاصل کرنے میں دلچسپی رکھنے والے طلباء کی تربیت کیلئے گذشته مختصر عرصے میں متعدد کورسز کا اهتمام کیا ہے۔

اس پروگرام میں تعاون کرنے والے تمام افراد اور اداروں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *