اس رپورٹ کے مطابق دھشتگرد ٹولے داعش کے عناصر نے صوبہ الرقہ میں ان دو عظیم الشان صحابیوں کے روضوں پر حملہ کر کے انہیں منہدم کر دیا ہے۔

تکفیری دھشتگردوں کے اس بھیانک اقدام کی شائع شدہ تصاویر اس بات کی عکاسی کرتی ہیں کہ یہ حملہ انتہائی بھیانک اور خطرناک تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال ماہ رمضان میں بھی تکفیروں نے ان روضوں پر حملہ کر کے ان کی دیواروں کو گرا دیا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ ۲۰۰۴ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ادارہ اوقاف نے ان روضوں کی تعمیر نو کی تھی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے