تازہ ترین

ایران، مذاکرات میں ذلت کو تسلیم نہیں کرے گا۔ آيۃ اللہ جنتی

تہران کے خطیب نماز جمعہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریۂ ایران، گروپ پانچ جمع ایک کے ساتھ ایٹمی مذاکرات، آبرومندانہ طریقے سے انجام دے گا۔

شئیر
22 بازدید
مطالب کا کوڈ: 910

تہران کے خطیب جمعہ آيۃ اللہ احمد جنتی نے ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے ویانا میں جاری مذاکرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی ایٹمی مذاکراتی ٹیم، امریکہ سے نہیں ڈرتی اور مذاکرات میں ہرگز، ذلت تسلیم نہیں کرے گی۔ آیۃ اللہ جنتی نے ایران کی ایٹمی مذاکراتی ٹیم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ رہبر انقلاب اسلامی کے رہنما ارشادات کی روشنی میں اور عوام کی حمایت سے، مذاکرات کا انجام بہترہوگا۔تہران کے خطیب جمعہ نے ایران کے مقدس شہر قم میں ” علماء اسلام کے نقطۂ نگاہ سے انتہا پسند اور تکفیری گروہوں ”  کے بارے میں منعقدہ ایک کانفرنس کے بارے میں کہا کہ دشمنان اسلام کے خطروں اور دھمکیوں کے انکشاف کرنےکے لئے اس کانفرنس کا انعقاد معاشرے کے لئے بہت مفید ہے۔ آیۃ اللہ جنتی نے کہاکہ تکفیری اور انتہا پسند عناصر، عالم اسلام کو خطرے سے دوچار کرنے، اسلامی بیداری کو منحرف کرنے اور امریکہ اور اسرائیل کی پالیسیوں کو علاقے ميں عملی جامہ پہنانے میں کوشاں ہیں۔ انہوں نے مسجد الاقصی میں اسرائیلی جارحیتوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی حکومت مسجدالاقصی پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کے لئے اپنے اس مذموم مقصد کو عملی جامہ پہنانا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صہیونی، فلسطینیوں کو بیت المقدس میں جانے کی اجازت نہیں دیتے اور وہاں انتہا پسند یہودیوں کوآباد کررہے ہیں ، ان کے لئے گھر بنا رہے ہيں تاکہ پھر فوج کی ضرورت ختم ہوجائے۔ آيۃاللہ جنتی نے کہا کہ ضرورت ہے کہ فلسطینی مسلمان، اسرائیل کا مقابلہ کرنے کے مسلح ہوں اور انہيں اپنی سرزمین سے باہر نکال دیں۔

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *