تازہ ترین

خواتین کی متوقع اوسط عمر مردوں سے زیادہ

 

 

 

گذشتہ 20 سال کے دوران متوقع اوسط عمر میں 6 سال کا اضافہ رکارڈ کیا گیا ہے یہ اعداد و شمار ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے اپنی تازہ رپورٹ ورلڈ ہیلتھ اسٹیٹسٹکس میں جاری کیے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں اب لوگ زیادہ لمبے عرصے جی رہے ہیں۔

شئیر
54 بازدید
مطالب کا کوڈ: 94

اس کی بنیادی وجہ بچوں کی اموات میں کمی ، بیماریوں کی موثر روک تھام اور تمباکو نوشی میں کمی ہے۔رپورٹ کے مطابق 2012 میں پیدا ہونے والی لڑکی کی متوقع اوسط عمر 73 برس اور لڑکے کی اوسط عمر 68 برس ہوگئی ہے۔ یہ 1990 میں پیدا ہونے والے بچوں کی نسبت 6 سال زیادہ ہے۔ رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ زیادہ آمدنی والے ممالک میں 2012 میں پیدا ہونے والے لڑکوں کی متوقع اوسط عمر تقریباً 76 سال اور لڑکیوں کی 82 سال ہے۔ تاہم کم آمدنی والے ممالک میں 2012 پیدا ہونے والے لڑکے کی متوقع اوسط عمر 60 سال ہے اور لڑکیوں کی 63 سال ہے۔اس طرح امیر اور غریب ممالک کے لڑکوں کی اوسط عمر کا فرق 16 سال اور لڑکیوں کی متوقع اوسط عمر کا فرق 19 سال ہے۔

 

 

 

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *