تازہ ترین

پاکستان کی قومی اسمبلی میں ہنگامہ

پاکستان تحریک انصاف نے ایک بار پھر وزیراعظم میاں نواز شریف سے قومی اسمبلی میں پیش ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم ایوان میں آ کر اپنی تقریر کی وضاحت کریں۔ انہوں نے کہا کہ […]

شئیر
15 بازدید
مطالب کا کوڈ: 985

پاکستان تحریک انصاف نے ایک بار پھر وزیراعظم میاں نواز شریف سے قومی اسمبلی میں پیش ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم ایوان میں آ کر اپنی تقریر کی وضاحت کریں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو چاہیے کہ پارلیمنٹ میں آئیں اور بتائیں کہ ان کا ایوان میں دیا جانے والا بیان درست ہے یا قطری شہزادے والا موقف۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ جب تک اس کا قابل قبول جواب نہیں مل جاتا ان کی جماعت عدالت، ایوان اور عوام کے درمیان اس معاملے کو اٹھاتی رہے گی۔ تحریک انصاف کے وائس چیئرمین نے کہا کہ یہ وزیراعظم کی ساکھ کا سوال ہے اور انہیں ایوان میں آکر عوام کو سچ سچ بتانا چاہیے۔

اس موقع پر حکومت اور اپوزیشن کے ارکان کے درمیان پارلمینٹ میں زبردست نوک جھونک بھی ہوئی اور دونوں طرف سے ایک دوسرے کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔ اپوزیشن اور حکومتی ارکان اسمبلی کی ہنگامہ آرائی کے نتیجے میں ایوان شور شرابے کا شکار ہو گیا۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے اجلاس کے پہلے روز بھی تحریک انصاف اور حکمراں جماعت کے اراکین کے آپس میں الجھنے کے بعد اجلاس ہنگامہ آرائی کی نذر ہو گیا تھا اور اسپیکر کو اجلاس ملتوی کرنا پڑا تھا۔

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *