فلسفہ عید قربان

اللہ سے تقرب حاصل کرنے کیلئے عید قربان بہترین موقع ہے ، یہ ایسی عید ہے جس میں تمام انسان عبودیت اور بندگی کے سایہ میں فرمان خدا کی اطاعت کرتے ہیں ، لہذا سر زمین منی پر عیدقربان کے روز ”قربانی اور ذبح” پرمبنی خداوندعالم کا حکم خود ذبح نفس اور تقوی کی اہمیت بیان کرتا ہے ، اسی وجہ سے اسلامی تعلیمات میں عیدقربان کے ابعاد و زوایا کو پہچاننا بہت ضروری ہے ۔

جوانوں سے منسوب یوم ولادت علی اکبر علیہ السلام اور ہماری ذمہ داریاں

11 ، شعبان المعظم وہ تاریخ ہے جب امام حسین علیہ السلام کی آغوش مبارک میں علی اکبر جیسا فرزند آیا جس نے دنیا میں محض اٹھارہ بہاریں گزاریں اور اپنی پوری زندگی اپنے بابا کے مقصد پر یوں قربان کر دیں کہ آج کے جوانوں کا نمونہ بن گیا اور اسی بنیاد پر آج کی تاریخ کو اسلامی دنیا میں علی اکبر علیہ السلام سے منسوب کرتے ہوئے یوم جوان کے نام سے جانا جاتا ہے۔

امام زین العابدین علیہ السلام اخلاق کی دنیامیں

امام زین العابدین علیہ السلام چونکہ فرزندرسول (ص)تھے اس لئے آپ میں سیرت محمدیہ کاہونالازمی تھا علامہ محمدابن طلحہ شافعی لکھتے ہیں کہ ایک شخص نے آپ کوبرابھلاکہا، آپ نے فرمایابھائی میں نے توتیراکچھ نہیں بگاڑا،اگرکوئی حاجت رکھتاہے توبتاتاکہ میں پوری کروں ،وہ شرمندہ ہوکرآپ کے اخلاق کاکلمہ پڑھنے لگا (مطالب السؤل ص 267) ۔ […]