جشن ولادت باسعادت امام محمد باقر علیہ السلام کی مناسبت سے طلباء کے درمیان تقریری مقابلہ + تصاویر
جامعہ روحانیت بلتستان شعبہ فرہنگی کی جانب سے حسینیہ بلتستانیہ قم ایران میں جشن ولادت باسعادت امام محمد باقر علیہ السلام کی مناسبت سے طلباء کے درمیان تقریری مقابلہ کا انعقاد کیا گیا۔
تمام مقررین نے موضوع پر سیر حاصل گفتگو کی۔ نتائج کے مطابق عرفان حیدر بشوی نے پہلی، محمد یوسف کریمی نے دوسری اور محمد اقبال کریمی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
تبلیغی و تربیتی ورکشاب
جامعہ روحانیت شعبہ مبلغان کے زیر اہتمام سلسلہ وار تبلیغی و تربیتی ورکشاب کا انعقاد
بھارت کی جانب سے اشتغال انگیزی کے خلاف قم ایران میں جامعہ روحانیت بلتستان کے زیر اہتمام دعائیہ اور احتجاجی پروگرام+تصویری رپورٹ
بھارتی جنگی جنون اور ملک عزیز پاکستان پر حملے کے خلاف ایران کے شہر قم میں جامعہ روحانیت بلتستان کے زیر اہتمام احتجاجی اور دعائیہ پروگرام کا انعقاد
اس پروگرام میں علما اور طلبا کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کے بعد دعائے توسل سے ہوا۔
