ہمیں بهی اپنے وطن سے پیار ہے/تحریر : محمد حسن جمالی
ہر انسان اپنے وطن سے محبت کرتا ہے- ہر کوئی اپنی مٹی کے مکینوں کو دوست رکهتا ہے- ہر ایک کی یہ تمنا اور آرزو ہوتی ہے کہ میرا وطن ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہو ،میرے وطن کے جوان باشعور ہوں ،میرے وطن کا شہر، قصبے اور علاقے پر امن ہوں، میرا وطن علم کی روشنی سے جهگمگا اٹهے، میرے وطن میں کوئی غریب نہ رہے، میرے وطن میں انصاف کی بالادستی ہو،میرے وطن کے حکمران پڑهے لکهے باصلاحیت ہوں ،وہ تعلیم یافتہ ہونے کے ساتهہ اچهی مدیریت، سیاست اور ملک چلانے کی صلاحیت بهی ان میں پائی جاتی ہو ،وہ وطن کی خاک اور وطن کے مکینوں سے پیار کرتے ہوں، اپنے ملک کو ترقی کی چوٹی پر دیکهنا ان کی دلی آرزو ہو، میرے وطن میں رہنے والے اتحاد واتفاق اخوت وبهائی بهائی بن کر رہیں ،ان میں ایک دوسرے کی جان، مال، عزت اور آبرو کی حفاظت کرنے کی غیرت پائی جائے، ان میں یہ حس طاقتور اور مضبوط درخت کی شکل اختار کرے کہ اسلام ہمارا قلعہ ہے جس کے زیر سایہ آنے والے بہرحال محترم ہیں، ان کی جان سے کهیلنا بالکل جائز نہیں، جزئیات اور چند فروعات میں پائے جانے والے اختلافات کو پہاڑ بنانے کے بجائے وہ اصول مشترکہ کی چهتری تلے جمع ہوجائیں، وہ ایک دوسرے کے عقائد اور نظریات پست افکار کے حامل افراد کی زبانی سننے کے بجائے خود سے تحقیق کرلیں یا ایک دوسرے کے تعلیم یافتہ افراد سے دریافت کرلیں، وہ ایک دوسرے کے مکتب کو گوگل پر سرچ کرکے سمجهنے کی کوشش کرنے کے بجائے ان کے مذہب ومکتب کے اصلی منابع ومآخذ کتابوں کو غور سے پڑهیں اور اس طریق سے دوسروں کے مکتب کو سمجهنے کی کوشش کریں، میرے وطن کی فوج پولیس اور اداروں میں کام کرنے والے افراد ایماندار ہوں ،میرے وطن کے اداروں میں افراد کی بهرتی کا معیار علم ،قابلیت اور باصلاحیت ہونا ہو، میرے وطن میں عوام کو عزت اور کرامت کی زندگی میسر ہو، میرے وطن میں بڑوں کا احترام اور چهوٹوں سے پیار ومحبت کرنے کا رویہ عام ہو، میرا وطن دہشتگردی، شراب، فحاشیت وعریانیت ،منافقت، چاپلوسی ،رشوت ربا، ناانصافی، ظلم وبربریت، انا پرستی ،خود خواہی ،مفاد پرستی جیسی لعنتوں سے پاک ہو، میرے وطن کا پڑها لکها طبقہ حق اور باطل کی پہچان ،اہل حق واہل باطل کی شناخت علمی دلیل کی بنیاد پر حاصل کرے ،میرے وطن کے تعلیمی اداروں میں نونہالوں کو علم کی روشنی کے ساتهہ تربیت اسلامی کی غزا بهی ملے، میرے وطن کے تعلیمی درسگاہوں میں بچوں کو رسمی تعلیم کے ساتهہ فکری مضبوطی کا انتظام بهی ہو ،میرے وطن میں حقوق دیہاتی اور شہری تفریق کے بغیر سب کو مساوی طور پر ملیں- ہر پاکستانی کے دل میں یہ خواہشیں موجزن ہوتی ہیں
عقیدہ مہدویت کو لاحق خطرات
دنیا کی ہر اہم چیز اپنی اہمیت کے پیش نظر خطرات کی زد میں بھی ہے عقیدہ مہدویت کہ جو انسانی فردی اور اجتماعی زندگی کے لیے حیات بخش ہے ایک باعظمت مستقبل کی نوید ہے اور لوگوں کو ظلم و ستم کے مدمقابل حوصلہ اور صبر کی قوت دیتا ہے یقینا یہ بھی مختلف […]
کربلا ۔۔۔وقت کے ساتھ ساتھ
وقت کے ساتھ ساتھ جیسے جیسے دنیاکے علم و شعور میں اضافہ ہوتا چلاجارہاہے،اہدافِ کربلاکی تبلیغ اور پیغامِ کربلا کو عملی کرنے کی ذمہ داری بھی بڑھتی چلی جارہی ہے۔
