شناخت مجهولات کا منطقی راستہ/تحریر: محمد حسن جمالی
لوگ اپنی محدود حیات میں گوناگون قضایا اور مسائل کا سامنا کرتے ہیں۔ واضح ہے کہ سارے مسائل اہمیت، درجات اور نوعیت کے اعتبار سے مختلف ہوتے ہیں۔ لوگ اپنی بساط اور صلاحیت کے مطابق سارے مجہول مسائل وقضایا کو معلومات میں بدلنے کی کوشش کرتے ہیں۔
دینی مدارس، غلط فہمیاں اور منفی پروپیگنڈہ/تحریر: محمد حسن جمالی
انتہائی افسوس کے ساتھ یہ تحریر لکھ رہا ہوں کہ ہمارے معاشرے میں جہالت مسلسل بڑھتی جارہی ہے۔ مغرب کی اندھی تقلید نے مسلمانوں کو جہالت کی اتھاہ گہرائی میں پہنچا دیا ہے۔ مسلمانوں سے سوچ اور فکر کی اعلٰی صلاحیت اور استعداد کو چھین کر بے مہار حیوان بنا دیا گیا ہے۔ مسلمانوں کی قوت تعقل پر تالا لگا کر ان میں قوت وہم و خیال کو خوب پروان چڑھایا ہے۔
اسلام میں عقل اورتفکر عقلی کی اہمیت/تحریر: محمد لطیف مطہری کچوروی
دین اسلام میں عقل اور تفکر عقلی کی بہت زیادہ اہمیت بیان کی گئی ہے یہاں تک کہ اسلام کے منابع میں سے ایک عقل کو قرار دیا گیا ہے۔عقل کی حجیت کی واضح دلیل یہی ہےکہ خود وجود خدا اور ضرورت دین عقلی تفکر اور عقلی استدلال پر موقوف ہیں ۔
قرآن کریم اور تفکر عقلی :
قرآن کریم میں اکثر مقامات پر تفکر عقلی پر زور دیا گیا ہے جیساکہ ارشادہوتا ہے :{ {إِنَّ فىِ خَلْقِ السَّمَاوَاتِ وَ الْأَرْضِ وَ اخْتِلَافِ الَّيْلِ وَ النهَّارِ لاَيَاتٍ لّأِوْلىِ الْأَلْبَاب. الَّذِينَ يَذْكُرُونَ اللَّهَ قِيَمًا وَ قُعُودًا وَ عَلىَ جُنُوبِهِمْ وَ يَتَفَكَّرُونَ فىِ خَلْقِ السَّمَاوَاتِ وَ الْأَرْضِ رَبَّنَا مَا خَلَقْتَ هَاذَا بَاطِلًا سُبْحَانَكَ فَقِنَا عَذَابَ النَّار}۱بے شک زمین وآسمان کی خلقت اورروز وشب کی آمد و رفت میں صاحبان عقل کے لئے قدرت خدا کی نشانیاں ہیں ۔جولوگ اٹھتے ،بیٹھتے اورلیٹتے ہوئےخدا کو یاد کرتے ہیں اور آسمان و زمین کی تخلیق پر غور و فکر کرتے ہیں ،کہ خدایا تو نے یہ سب بیکار پیدا نہیں کیا ہے۔ تو پاک و بے نیاز ہے۔تو ہمیں عذاب جہنم سے محفوظ فرما”۔
