دنیا اور برما کے مسلمان۔۔۔/تحریر۔محمد سعید اکبری

پوری دنےا اور بلخصوص آج کل فلسطین،شام ،عراق ،ہندوستان اور برما میں مسلمانوں پر ظلم ڈھائے جارہے ہیں اور اقوام متحدہ سمیت اکتالیس اسلامی اتحادی ممالک خاموش ہے جس کا مرکز سعودی عرب اور سربراہ سابق پاکستانی چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف ہے۔ایک طرف اکتالیس اسلامی ممالک اتحاد ہے اور دوسری طرف قبلہ اول کا آزاد نہ ہونا اور مسلمانوں پر ظلم ہونا سوالیہ نشان ہے۔۔؟؟آج کل مسلم ممالک میں امریکہ اور اسرائیل کی مداخلت زور پکڑ رہی ہیں اور دہشت گردی عروج پر ہیں۔سپر پاوریہ کہتے ہوئے نظر آتے ہیں کہ وہ دہشت گردی کے جڑ کو اکھاڑ دینگے مگر اصل دہشت گردوں کے سہولت کار وہی سپر پاور اور اس کے وفادار اسرائیل ہے جو کہ کئی اسلامی ممالک کو بھی استعمال کر رہے ہیں۔

انٹرنیٹ بھول بھالیاں اور نسل نو/محمد حسن جمالی

ہمارے معاشرے میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کا رجحان مسلسل بڑھتا جارہا ہے ،مرد وعورت، جوان اور نوجوانوں کی زندگی کا بیشتر وقت مجازی دنیا میں گزررہا ہے ،انٹرنیٹ کی بدولت آج پوری دنیا سمٹ کر انسان کی جیب میں آچکی ہے،بدون مبالغہ انسانی زندگی کی ترقی میں نٹ کا بڑا کردار ہے، اس سہولت نے تمام شعبہ ہائے زندگی میں امور کی انجام دہی کو انسان کے لئے آسان بنادیا ہے، علم اور تحقیق کا شغف رکھنے والوں کو جدید ٹیکنالوجی نے منٹوں میں کثیر معلومات کے حصول کو ممکن بنادیا ہے، انٹرنیٹ سے استفادہ تو سبھی لوگ کرتے ہیں مگر سب کے اہداف یکسان نہیں-

برما میں مسلم نسل کشی اور میڈیا کا کردار/تحریر : محمد حسن جمالی

برما کے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کا سلسلہ کوئی نیا نہیں بلکہ بہت عرصہ پہلے سے ظلم کا یہ سلسلہ چلا آرہا ہے، لیکن برما میں جتنی شدت اور کثرت سے مسلم کشی حالیہ دنوں میں ہورہی ہے وہ بے سابقہ ہے، جسے دیکهہ اور سن کر ہر مسلمان کے رونگٹے کهٹرے ہوجاتے ہیں اور لرزتے دل سے ہر وہ انسان جس میں انسانیت زندہ ہے اپنے آپ سے یہ پوچهہ رہا ہے کہ برما سمیت پوری دنیا میں خصوصا یمن، شام، فلسطین، کشمیر اور عراق میں مسلمانوں پر ہی وحشت اور درندگی کا ملبہ کیوں گرایا جارہا ہے، جگہ جگہ مسلم کشی عروج کیوں پارہی ہے، مسلمانوں کا جرم کیا ہے؟ جس کی وجہ سے انہیں پوری دنیا میں نشانہ بنایا جارہا ہے، وہ کونسے عوامل ہیں جن کے باعث مسلمانوں کے خون روز بروز ارزان ہوتے جارہے ہیں اور بہت سارے سوالات …