آنکھوں سے دُور جا کے بھی دل سے نہ جا سکا
تحریر: ثاقب اکبر جب ہم نے ایک وسیع تر پلیٹ فارم اور حکمت عملی کی تشکیل پر بات شروع کی تو ایران اور پاکستان میں کئی نشستیں ہوئیں۔ دلائل سے قائل ہو جاتے تھے اور یہی ایک صاف دل انسان کی خوبی ہے کہ وہ جب دلیل کو درست اور قوی پاتا ہے تو اسے […]
ڈاکٹر محمد علی نقوی شہید، عشقِ خمینی کا سالار
تحریر: ارشاد حسین ناصر وہ ہم سب کیلئے نمونہ عمل تھے اور نمونہ عمل وہی ہوسکتا ہے، جس کا کردار و عمل اس کی زبان کی گواہی دے۔ وہ واقعاً کردار کے غازی تھے، ان کی متحرک، فعال تنظیمی و تحریکی زندگی کا جائزہ لیں تو ہر ایک جانتا ہے کہ ان کا اوڑھنا بچھونا، […]
حضرت فاطمہ زہرا(س) کی شخصیت کے چند نمایاں نقوش
شہزادی کائناتؑ کے تذکروں کا دائرہ کائنات میں نور کی پہلی کرن پھوٹنے سے لیکر آپ کی فانوس حیات کی روشنی کے گل ہونے والے لمحہ کے در میان موجود وسعتوں سے کہیں زیادہ ہے۔آپ اس عظیم نبی کی بیٹی ہیں جنہوں نے انسانیت کی فکروں کو ترقی سے سرفراز کرکے منزل معراج پر پہنچادیا نیز آپ ایسے مرد الہٰی کی زوجہ ہیں جو حق کا ایک اہم رکن اور تاریخ بشر یت کے سب سے عظیم نبی ؐ کے وجود کا استمرار تھے ۔آپ کمال عقل ،جمال روح،پاکیزہ صفات اور اصل کرم کی آخری منزلوں پر فائز تھیں آپ نے جس معاشرہ میں زندگی بسر کی اسے اپنی ضوفشانیوں سے منور کردیا اور یہی نہیں بلکہ اپنے افکار وخیالات کے نتیجہ میں آپ اس سے کہیں آگے نظر آئیں ،آپ نے رسالت الہٰیہ کے بر پا کردہ انقلاب میں ایسا مقام و مرتبہ حاصل کرلیا اور اس کا اتنا اہم رکن (حصہ)بن گئیں کہ جس کو سمجھے بغیر تاریخ رسالت کو سمجھنا قطعاً ناممکن ہے۔
