خبر اور کہانی میں بڑا فرق ہوتا ہے جناب!
سالار سلیمان(ایکپسریس نیوز) جب پوری قوم اس بات پر متفق ہے کہ ملکی مفاد کو مقدم رکھا جائے گا تو متنازعہ اسٹوری چھاپ کر کس کو فائدہ پہنچانا گیا ہے؟ چلیں مان لیا کہ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے اور یہ ستون دیگر ستونوں کی طرح ہی اہم ہے۔ میڈیا کا بنیادی کام یہ […]
گلگت بلتستان اقتصادی راہداری منصوبہ
تحریر: انجینئر منظور حسین پروانہ
پاکستان چین اقتصادی راہداری CPEC))کا منصوبہ عالمی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے ، اس منصوبے نے ایک طرف پاکستان اور چین کے لئے ترقی کی نئی راہیں کھولنے کے امکانات روشن کئے ہیں تو دوسری طرف پاکستان ، بھارت اور چین کے درمیان مفاداتی جنگ کے خدشات کو بھی واضع کر دئیے ہیں ۔ صورت حال کی نزاکت کا اندازہ اس بات سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے کہ پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت اس راہداری کے منصوبے کو پاکستان آرمی کی زیر نگرانی میں پایہ تکمیل تک پہنچانے کا بار بار عزم کا اظہار کر چکے ہیں اس منصوبے کے لئے خصوصی فورسس اور نئی چھاؤنیوں کے قیام کے لئے پالیسیاں مرتب کی جارہی ہیں ۔ پاکستان اور چین کی قیادت کا CPEC کے خلاف انٹر نیشنل سازشوں کی تدارک کے لئے کی جانے والی پیشگی اقدامات کے پس منظر میں جنگ و جدل کی خدو خال کو نمایاں طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔
ذوالفقار احمد چیمہ کا آیۃ اللہ خامنہ ای کے نام شکوہ پر نقد و نظر
جناب ذوالفقار احمد چیمہ صاحب پاکستان کی ایک معروف شخصیت ہیں جو مختلف نظامی اور غیر نظامی عہدوں پر فائز ہونے کے علاوہ ایک اہم تجزیہ نگار اور قلمکار بھی ہیں۔ اگرچہ ان کا خطاب ایران کے سپریم لیڈر حضرت آیت اللہ خامنہ ای سے ہے اور اس کا بہتر جواب یا توجیہ ان کے دفتر یا قریبی افراد ہی دے سکتے ہیں۔ لیکن رہبر انقلاب صرف ایرانی حکومت یا عوام کے رہبر نہیں بلکہ ولی فقیہ ہونے کے ناطے ہم سب کے بھی رہبر ہیں اور ان پر کوئی ناروا الزام یا تہمت آئے تو ہم سب کی ذمہ داری بنتی ہے کہ ان کا دفاع کریں لہذا ایک وظیفہ اور ذمہ داری ہونے کے ناطے اس مختصر تحریر میں یہ کوشش کی گیی ہے
