اسلامی انقلاب کی کامیابی کے عوامل

اسلامی انقلاب کی کامیابی کے عوامل

 

تحریر: عرفان حیدر بشوی

 

اسلام ایک جامع دین ہے، جس میں بشر کی مادی اور معنوی تمام ضروریات کی تکمیل کی صلاحیت پائی جاتی ہے- یہ اور بات ہے کہ اسلامی تعلیمات کے اجتماعی پہلو کو نظر انداز کرنے کی وجہ سے آج کرہ ارض کے مسلمانوں کی معاشرتی زندگی اجیرن بنی ہوئی ہے۔البتہ اس اہم نکتے سے کم وبیش اسلامی دنیا سے تعلق رکھنے والے محققین اور دانشوران آگاہ تھے ،مگر ان میں اخلاقی جرات کی کمی اور بصیرت کے فقدان کے باعث مسلم معاشروں میں اسلامی تعلیمات پر مبنی نظام کے نفاذ سے قاصر رہے- چنانچہ آج سے 43 سال قبل ایران کی سرزمین پر مکتب آل محمد کے پروردہ، فقیہ نامدار حضرت امام خمینی( رح) نے اپنے آباء واجداد طاہرین کی سیرت طیبہ کو مشعل راہ قرار دیتے ہوئے ایران قوم کو بیدار کیا،ظلم کے خلاف قیام کرنے کا درس دیا اور انہیں اپنی بے پناہ جدوجہد کے نتیجئے میں انقلاب اسلامی کو کامیابی سے ہمکنار کرانے کا موقع ملا،جس کے زیر سایہ اسلامی نظام پر مبنی حکومت تشکیل پائی – اس مضمون میں ہم ایران کے اسلامی انقلاب کی فتح کے عوامل کا جائزہ لینگے تاکہ حال ہی میں آمریت کے خلاف بغاوتیں شروع کرنے والےدوسرے اسلامی ممالک کے مسلم عوام ان عوامل کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنی تحریکوں کو جہت دے سکیں۔ 

سفیانیوں/ دجالیوں کا خروج / زلزلے/ جھٹکے اور عصر ظہور 

سفیانیوں/ دجالیوں کا خروج / زلزلے/ جھٹکے اور عصر ظہور 

تحریر : منظور حسین محمدی 

 پہلا :حصہ 

شواھد

الف) چند سال قبل ایرانی معروف مبلغ جناب مسعود عالی صاحب نے مرحوم شھید صدر جیسے مشہور و معروف دینی فقہی، اصولی اور فلسفی عالم دین شخصیت سے درج ذیل حیرانکن، کھرے اور ٹھوس معلومات نقل کیا۔

شھید نے کشف کیا کہ جب سے ریڈیو اور ٹیلی ویژن کا انکشاف ھوا تب سے دجالی اور سفیانیوں کے خروج کا عصر شروع ھوچکا ھے۔

ماں تجھے سلام!

ماں تجھے سلام!
تحریر: ایس ایم شاہ
عشق و محبت کی مجسم تصویر کا نام، ایثار کے آخری درجے کا نام، ہر وقت بچوں کے گرد گھومتے رہنے والے پروانے کا نام، فداکاری کے آخری زینے کا نام، کائنات کے سب سے حسین رشتے کا نام، گھر کے جملہ امور کے محور کا نام، دنیا و آخرت دونوں میں کامیابی کے رموز کا نام، اپنی اولاد کو جینے کا سلیقہ سکھانے والی کا نام، اولاد کی خاطر اپنی جان کی بازی لگانے والی کا نام، خود بھوکی رہ کے بچوں کی بھوک مٹانے والی کا نام، خود پیاسی رہ کر بچوں کو سیراب کرنے والی کا نام، اپنا سب کچھ لٹا کے اولاد کو بچانے والی کا نام، اپنی انا کو مٹا کر بھرپور طریقے سے بچے کی خودی کو پروان چڑھانے والی کا نام، خود تمام تر سختیاں جھیل کر بچے کو ہر قسم کی آسائش فراہم کرنے والی کا نام، نو ماہ تک بچے کو اپنی پیٹ میں پروان چڑھانے والی کا نام، دو سال تک اپنے سینے سے بچے کو سیراب کرنے والی کا نام، بچے کو اٹھنے بیٹھنے اور کھانے پینے کے آداب سکھانے والی کا نام، بچے کو چال چلن اور اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کا ہنر سکھانے والی کا نام، بے زبان بچے کو بولنے کا سلیقہ سکھانے والی کا نام اور ناتوان بچے کو طاقتور بنانے والی فداکار ہستی کا نام "ماں” ہے۔ ماں تجھے سلام!