مشرق وسطی سے امریکا کی پسپائی / تحریر: ایس ایم شاہ

اقتدار کی ہوس نے انسان کو انسانیت سے کوسوں دور پہنچا دیا ہے۔ ساتھ ہی دن بہ دن اس میں شدت آتی چلی جارہی ہے۔ یہ ایک ایسا نشہ ہے جس کی  لت لگنے کے بعد نہ کسی پر رحم آتا ہے، نہ کسی کے رونے کی آواز اس پر اثر انداز ہوسکتی ہے، نہ آئے روز  اس کے سامنے سے اٹھنے والے جوانوں کے  جنازے اس کے دل کو پگلا  سکتا ہے۔ نہ ان جوانوں کے جنازوں پر بین کرنے والی بوڑھی ماؤں کی آہوں اور سسکیوں سے ان کے دلوں پر پڑے پردے چھٹ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی یہ سنت الہی رہی ہے کہ جس نے بھی ظلم و بربریت کی داستان رقم کردی ہے اسے تاریخ میں دوسروں کے لیے نشانہ عبرت بنا دیا گیا ہے۔ اس کی ایک طویل فہرست ہے جس سے مستضعفین جہاں کے لیے ایک امید کی کرن نظر آتی ہے کہ ظلم و بربریت کی آخری حد تک پہنچنے کے بعد وہ ظالم اللہ کی گرفت سے کبھی نہیں بچے گا اور مظلوم ہمیشہ کے لیے مظلوم بنا بھی نہیں رہے گا بلکہ اکثر اوقات وہ اپنی زندگی میں ہی ان ظالموں کی تباہی کا منظر دیکھ لے گا۔ 

مایوسی کفر ہے!/تحریر: محمد حسن جمالی

 امید انسان کی زندگی کو جلابخشتی ہے، یہ وہ عنصر ہے  جس کے سہارے اقوام عالم منزل کمال کی طرف رواں دواں رہتی ہیں، اسی کے بل بوتے پر آدم کی اولاد زندگی کے تمام شعبوں میں کامیابی کے حصول کے لئے متحرک رہتی ہےـ تاریخ بشریت اس بات پر گواہ ہے کہ ماضی کی جنگوں میں فاتح اور علمی، سیاسی اوراقتصادی میدانوں میں کامیاب رہنے والی قوموں کا عظیم سرمایہ امید ،ہمت، حوصلہ، استقامت جہد مسلسل اور اتحاد تھا ـ اس کے مقابلے میں جو قومیں  مایوسی کا شکار رہیں وہ ہمیشہ ہر میدان میں مغلوب اور ناکام رہی ہیں ـ

زمین پر سجدہ/تحریر: محمد لطیف مطہری کچوروی

 سجدہ خداکی بارگاہ میں خضوع کا اظہار کرنا ہے اور یہ مقصد دوسری چیزوں کی نسبت خاک پر سجدہ کرنے سے حاصل ہو جاتا ہےلیکن سجدہ کے لیے سب سے زیادہ باارزش، قیمتی اور حائز اہمیت چیز خاک کربلا ہے۔روایات کے مطابق انسان سجدہ کی حالت میں دیگر حالات کی نسبت خداسے زیادہ قریب ہوتا ہے ۔ مسلمان اس بات پر متفق ہیں کہ نماز گزار کو نماز کی ہر رکعت میں دو سجدے بجا لانا چاہیے لیکن جن چیزوں پر سجدہ صحیح ہے اس میں مسلمانوں کے درمیان  اختلاف ہے ۔