واقعہ کربلا میں موجودانسانی تربیت کے جامع ترین اور اعلی ترین اصول/تحریر: محمد لطیف مطہری کچوروی

 

نواسہ رسول ؐ نئےسال کی ابتدامیں ہی کربلا میں پہنچ کر خیمہ زن ہو چکے تھے ۔نہ صرف نواسہ رسولؐ بلکہ رسول خدا کے اہل بیت ؑ اور دیگر رشتہ دار بھی کربلا کے میدان میں پہنچ کر مستقبل قریب کے منتظر تھے ۔زمین کربلا مضطرب دکھائی دے رہا تھا جبکہ نواسہ رسول صلی اللہ علیہ آلہ وسلم و با وفادار اصحاب  راز و نیاز اور دعا و مناجات میں مصروف نظر آرہے تھے ۔

انصاف حکومت سنبھل جاؤ ٹرین پٹری سے گر رہی ہے! / تحریر: محمد حسن جمالی 

 

 کسی بھی حکومت کی پہلی فرصت کی کارکردگی اس کے زوال اور بقا کے لئے سنگ بنیاد کی حیثیت رکھتی ہے – وہ حکومت جس نے اولین فرصت میں مثبت کارنامہ دکھایا، قوم کی توقع پر اترنے کی کوشش کی، انصاف کی رعایت کرتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں انجام دینے کا عملی مظاہرہ کیا، الیکشن کے دوران عوام سے کئے ہوئے وعدوں کو پورا کیا، قومی مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے ملک کے داخلی اور خارجی پالیسیاں مرتب کرنے کو یقینی بنایا،

اہل یمن نرغہ اعداء میں … امت مسلمہ کہاں ہے؟/تحریر  : محمد حسن جمالی

 

کرہ ارض پر موجود انسانوں کو ایک اعتبار سے ہم دو قسموں میں تقسیم کرسکتے ہیں، بعض ہدف زندگی کو سمجھ کر اس کے حصول کی راہ میں اپنی زندگی کے لمحات گزار رہے ہیں جب کہ بہت سارے انسان اپنی زندگی کے ہدف سے کوسوں دور رہ کر زندگی بسر کررہے ہیں ، درنتیجہ وہ افراد جو ہدف زندگی سے آگاہ ہوکر جی رہے ہیں ان کی زندگی کامیاب اور وہ لوگ جو ہدف زندگی سے ناداں رہ کر حیوانوں کی طرح کھا پیکر موت کی طرف رواں دواں ہیں ان کی زندگی قطعی طور پر  ناکامی سے دوچار ہوچکی ہوتی  ہے.