وزیر داخلہ پر حملہ… دہشتگردی ایک عمومی مسئلہ ہے! /تحریر : محمد حسن جمالی

پاکستان میں دہشتگردی کی تاریخ پرانی ہوچکی ہے، یہ بہت محدود پیمانے پر شروع ہوئی لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس کا دائرہ بھی وسیع ہوتا گیا یہ کہنا بے جا نہ ہوگا کہ پاکستان میں دہشت گردی ایک وبائی بیماری کی شکل اختیار کرچکی ہے، جس سے نہ عوام محفوظ ہیں اور نہ حکمران-

پاکیزہ معاشرہ/تحریر:ایس ایم شاہ

اللہ تعالی نے انسان کو اشرف المخلوقات کی سند دے کر اس دنیا میں اپنا خلیفہ بنا کر بھیجا۔  اس دنیا کی چند روزہ قید حیات کو  ابدی زندگی  پیش خیمہ قرار دیا۔ انسان کی خلقت کا مقصد اس ذات بابرکت نے اپنی  معرفت و اطاعت اور عبادت کو قرار دیا ہے۔ انسان کے تقوی کو اپنا شیوہ قرار دینے اور اللہ کی عبادت کو اپنا پیشہ قرار دینے کا فائدہ  خود انسان کو ہی  پہنچتا ہے اور یہ  اس کے کمال کا باعث ہے۔

غیبت  امام زمانہ ؑ اور اس کے اسباب/تحریر: محمد لطیف مطہری کچوروی

مقدمہ:

ہر زمانے میں امام معصوم کی امامت پر عقلی دلیل موجود ہے۔ اس دلیل کے مطابق حجت الہیٰ  کا لوگوں کے درمیان موجود ہونا ضروری ہے جس کا مصداق تام امام معصوم ہیں۔قاعدہ لطف{کلامی وعقلی قاعدہ} کا تقاضا بھی یہی ہے ۔ امام معصوم کی غیبت ایک امر عارضی ہے جو اصل اولی{ضرورت وجودامام معصوم} کے ساتھ منافات نہیں رکھتا۔ محقق طوسی اس بارے میں لکھتےہیں :{وجوده لطف،وتصرفه لطف آخروعدمه منا}1۔ امام کا وجودبھی لطف{اطاعت و مصالح سےنزدیک اور معاصی و مفاسد سے دور کرنےوالا }ہے اور امام کا تصرف ایک الگ لطف ہے اور ان کا ظاہرنہ ہونا ہماری وجہ سےہے ۔