پاکستان کا نظام، ماموریت یا جمہوریت /تحریر : محمد حسن جمالی

کوئی بهی ملک ٹهوس آئین اور مستحکم نظام کے بغیر ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہوسکتا- قانون کے بغیر اجتماعی زندگی حرج ومرج اور افراط وتفریط کا شکار ہونا قطعی ہے- چنانچہ ہم دیکهتے ہیں کہ کرہ ارض پر موجود چھوٹے بڑے تمام ممالک میں کوئی نہ کوئی قانون اور نظام ہے جس کے زیر سایہ معاشر ے کے افراد زندگی گزارنے پر مجبور ہیں،آپ یوں سمجهیں کہ نظام اور قانون ہی اجتماعی زندگی کی بنیاد اور اساس ہے جس کے بغیر اس کا تصور ممکن نہیں –