تربیت اولاد کے انمول اصول/تحریر: محمد لطیف مطہری کچوروی

تربیت اولاد کے انمول اصول

تحریر: محمد لطیف مطہری کچوروی

مقدمہ:
اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے۔انسان کی خلقت کا مقصد معرفت اورقرب خداوندی حاصل کرنا ہے۔ اسلام دین تعلیم و تربیت ہے اسی لئے خداوند متعال نے انسان کی تربیت کا بندوبست انسان کی تخلیق سے پہلے فراہم کیا اور انسان کو اپنی فطرت پر پیدا کیا اور اس کے اندر ایسی صلاحیت ودیعت کی کہ جس کے ذریعہ انسان اگر اپنے وجدان کی طرف توجہ کرے تو اس کا وجدان اسے رہنمائی کرے۔ خدا وند متعال نے صرف اسی پر ہی اکتفا نہیں کیا بلکہ عملی میدان میں بھی انسان کی تربیت کا سامان فراہم کرتے ہوئے ایک لاکھ چوبیس ہزار انسان کامل ، مربی اور انبیاء بھیجے تاکہ وہ انسان کو اس کی فطرت کے مطابق تربیت کرے۔

اسلام اور سیکولرزم امام خميني كي نطر ميں/قمر عباس نانجي

مقدمہ:

اس موضوع کو انتخاب کرنے کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ جتنا نقصان اس سیکولر طبقے نے اسلامی معاشروں کو پہنچایا ہے اتنا کسی اور چیز نے نہیں پہنچایا، اگر سیکولر اور تکفیری طرز تفکر کا موازنہ کریں تو بلامبالغہ سیکولرزم آج بھی زیادہ خطرناک ہے۔ بسا اوقات تکفیریوں کو چلانے والا اور انکی مکمل پشت پناھی کرنے والا یہی سیکولر طبقہ ہوتا ہے۔