حفیظ الرحمن کے مغلظات …جی بی عوام ہوشیار رہیں تحریر : محمد حسن جمالی 

دوست اور دشمن کے علم میں ہے کہ خطہ گلگت وبلتستان پاکستان کا وہ واحد خطہ ہے جو ستر سالوں پر محیط لمبا عرصہ گزرنے کے باوجود آئینی سول اور انسانی حقوق سے محروم ہے، اسے پوری سازش کے تحت پاکستان کے جابر حکمرانوں نے آج تک قومی دهارے میں شامل نہیں کیا گیا، اس […]

جمہوریت کا حسن/تحریر: ایس ایم شاہ

جمہوریت یعنی عوام کی حکومت عوام پر عوام کے ذریعے۔ یہی اس کی تعریف ہونے کے علاوہ سب سے بڑی خوبی بھی سمجھی جاتی ہے۔ یہاں پر  بادشاہت، عنانیت، ذاتی پسند یا ناپسند، ذاتی فائدے  یا نقصان کو ملحوظ خاطر رکھنے کے بجائے عمومی فائدے کو ملحوظ خاطر رکھا جاتاہے۔ عوام ووٹینگ کے ذریعے  اپنے نمائندے اسمبلیوں میں بھیجتی ہے، ان سے بہت سارے توقعات  وابستہ رکھتی ہے، ان کے اچھے کاموں کی تعریف کرتی ہے، ان کی حوصلہ افزائی کرتی ہے، ملت کی سربلندی کے لیے اچھے کام انجام دینےکی تلقین کرتی ہے۔

ٹیکس مخالف تحریک کیوں اور کیسے۔۔۔۔۔۔؟/تحریر: شریف ولی کھرمنگی

 گزشتہ پانچ دنوں سے میرا خطہ گلگت بلتستان ایک بار پھر احتجاجات اور ہڑتالوں کی زد میں ہیں اس سے قبل گزشتہ ماہ منتخب نمائندوں کے وعدے پر احتجاجات کے سلسلے کو روک دیا گیا تھالیکن پورے ایک مہینے کے قریب صبر کرنے اور بھرپور موقع فراہم کرنے کے باوجود وزیر اعظم پاکستان اور ان […]