دعائے عرفہ امام حسین (عليہ السلام)

دعائے عرفہ امام حسین (عليہ السلام) اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِی لَیْسَ لِقَضائِہِ دافِعٌ، وَلاَ لِعَطائِہِ مانِعٌ، وَلاَ کَصُنْعِہِ صُنْعُ صانِعٍ حمد ہے خدا کے لیے جس کے فیصلے کو کوئی بدلنے والا نہیں کوئی اس کی عطا روکنے والا نہیں اور کوئی اس جیسی صنعت والا نہیں وَھُوَ الْجَوادُ الْواسِعُ، فَطَرَ ٲَجْناسَ الْبَدائِعِ، وَٲَ تْقَنَ بِحِکْمَتِہِ […]
دعائے مجیر

13۔14۔15 ماہ رمضان کو پڑھی جانے والی دعا
یہ حضرت رسول خدا (ص) سے منقول بڑی شان والی دعا ہے اور روایت ہے کہ یہ دعا حضرت جبرائیل (ع)نے حضرت رسول(ص) کو اس وقت پہنچائی جب آپ مقام ابراہیم(ع) میں نماز ادا کررہے تھے۔ کفعمی نے بلد الامین اور مصباح میں اس دعا کو درج کیا ہے اور حاشیہ میں اس کی فضیلت بھی ذکر کی ہے۔
دعا عہد

دعائے عہد امام صادق(ع) سے مروی ہے اور اسے سید ابن طاؤس نے مصباح الزائر میں، ابن المشہدی نے المزار الکبیر میں،[1] کفعمی نے المصباح[2] اور البلد الامین[3] اور مجلسی نے بحارالانوار[4] اور زاد المعاد[5] میں نقل کیا ہے۔ سید ابن طاؤس، کفعمی اور علامہ مجلسی جیسے اکابرِ علماء نے اس دعا کو اپنی تالیفات میں درج کرکے اس پر اپنے قوی اعتماد کا اظہار کیا ہے، اور دوسری دعاؤں میں اس دعا کے مندرجات و محتویات کی تصدیق ہوئی ہے۔
