حسینیہ بلتستانیہ قم میں جشن ولادت با سعادت امام رضا ع کی مناسبت سے پروگرام منعقد

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، حسینیہ کمیٹی حسینیہ بلتستانیہ قم کی طرف سے جشن امام رضا علیہ السلام کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں علماء کرام اور زائرین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ جشن کے خطیب حجۃ الاسلام مصطفی فخری تھے جنہوں نے حضرت امام رضا علیہ السلام کی سیرت طیبہ پر خصوصی […]

شب اول محرم الحرام سے شب سیزدھم محرم الحرام تک حسینیہ بلتستانیہ میں مجالس عزا کااھتمام کیاگیا

حسب سابق امسال بھی سیدالشھداء حضرت اباعبداللہ الحسین(ع) اور انکے باوفا اصحاب(ع) کی مظلومانہ شھادت پر پرسہ دینے کیلئے شب اول محرم الحرام سے شب سیزدھم محرم الحرام تک حسینیہ بلتستانیہ میں مجالس عزا کااھتمام کیاگیا۔

شب سیزدھم محرم الحرام مجلس عزا کے بعد جلوس برآمد کیاگیا جوکہ اپنا مقررہ راستوں سے ھوتا ھوا حرم کریمہ اھلبیت حضرت معصومہ (س)میں اختتام پذیرھوا۔

واقعہ کربلا سے دنیا کے سامنے حقیقی اسلام اور تخلیقی اسلام میں فرق واضح ہو گیا۔ ارشاد حسین

حسینیہ بلتستانیہ کے صدر حجت الاسلام ارشاد حسین نے عاشورا کے دن اپنے پیغام میں کہا امام حسین(ع) کی قربانی مسلمانوں کے لیے مشعل راہ ہے۔ کربلا کے میدان میں شہیدوں کے لہو نے یہ ثابت کر دیا کہ حق لازوال جب کہ باطل مٹنے کے لیے ہے۔ امام حسین نے حق و باطل کی […]